Hajj Tajrabaat ki Roshni Main By Haji Shakeel Ahmad Chishti حج تجربات کی روشنی میں

 

Read Online

Hajj Tajrabaat ki Roshni Main By Haji Shakeel Ahmad حج تجربات کی روشنی میں

Download (2MB)

Link 1       Link 2

حج تجربات کی روشنی میں
از افادات: حضرت حاجی شکیل احمد صاحب
طبع چهارم : ۲۰۱۲ء
صفحات: ۱۶۳
ناشر : حرا پبلی کیشن، ممبئی 

محترم جناب حاجی شکیل احمد صاحب زید مجدہ کو اللہ تعالی جزائے خیر دے کہ انھوں نے عازمین حج کی ایک مجلس میں حج سے متعلق از اول تا آخر ایسی ضروری اور مفید باتیں تفصیل سے بیان فرمائی ہیں جن کو پیش نظر رکھنے سے قوی امید ہے کہ ان شاء اللہ حج مبرور اور حج کامل نصیب ہوگا اور اس کے مطلوبہ فوائد و منافع بھی حاصل ہوں گے۔ نیز موصوف نے اس مجلس میں اپنے تجربات کی روشنی میں بہت سی مفید باتیں بھی بیان فرمائی ہیں، مسائل بتلانے سے احتیاط کی گئی ہے اور اگر کہیں بیان بھی کیا گیا ہے تو وہ حوالے کے ساتھ ہے۔
احقر نے اس کتاب کو از اول تا آخر حرفا حرفا پڑھا، اللہ تعالیٰ کی ذات سے قوی امید ہے کہ یہ رسالہ ان شاء اللہ سفر حج کو کام یاب اور مقبول بنانے میں بہت مفید اور معاون ثابت ہوگا۔ ہر حاجی کو اپنے سفر کا آغاز کرنے سے قبل بار بار اسے پڑھنا چاہیے اور سفر حج میں بھی اسے اپنے ساتھ رکھنا چاہیے۔ نیز اگر اس کتاب کا دوسری رائج زبانوں میں بھی ترجمہ ہو جائے تو ان شاء اللہ امت کو اس سے زیادہ سے زیادہ نفع ہوگا ۔ اللہ تعالی جناب حاجی شکیل احمد صاحب کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان احباب کو بھی جزائے خیر عطا فرمائے جنھوں نے اس کی نشر و اشاعت کا پروگرام بنایا۔۔۔ حضرت مولانا مفتی محمد زید مظاہری ندوی استاذ دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو

 

 اعلان: فیس بکی دوست باخبر رہنے کے لئے ہمارا پیج فالوو کرسکتے ہیں۔ شکریہ۔

 

آپ کی رائے یا تبصرہ