Qurbani kay Fazail o Ahkam By Mufti Muhammad Salman Zahid قربانی کے فضائل و احکام

 

Read Online

Qurbani kay Fazail o Ahkam - قربانی کے فضائل و احکام

Download (1MB)

Link 1      Link 2

قربانی کے فضائل و احکام
مرتب : مفتی محمد سلمان زاہد فاضل جامعہ دار العلوم کراچی، و استاذ جامعہ انوار العلوم شاد باغ ملیر کراچی
صفحات: ۳۲

ناشر: جامعہ انوار العلوم شاد باغ ملیر کراچی

قربانی دین کا ایک اہم اور انتہائی بابرکت کام ہے، جس کی اہمیت و عظمت کا تقاضا ہے کہ اسے شوق و رغبت کے ساتھ خوب اہتمام سے سیکھ اور سمجھ کر اداء کیا جائے اور اس میں کی جانے والی ہر طرح کی کوتاہیوں سے حتی الامکان احتراز کیا جائے۔ اسی لئے علماء امت نے دین کے ہر کام کی طرح اس عظیم کام کو کرنے کے مسائل و احکام کو بھی بڑی تفصیل سے ذکر کیا ہے۔
زیر نظر کتابچہ میں بھی یہی کوشش کی گئی ہے کہ قربانی کے فضائل و احکام کو نہایت آسان اور سہل انداز میں پیش کیا جائے، تاکہ کم وقت میں بآسانی اس کے بنیادی و ضروری مسائل سے آگاہی حاصل کی جاسکے ، اور اس کیلئے قربانی کے مسائل کو مندرجہ ذیل چار حصوں میں تقسیم کر کے پیش کیا گیا ہے :
ذبح سے پہلے مسائل۔  ذبح کے وقت کے مسائل۔  ذبح کے بعد کے مسائل۔  مشترکہ قربانی کے مسائل۔
اگر قربانی سے پہلے اس کو ایک دفعہ پڑھ لیا جائے یا مساجد میں ائمہ کرام اسے درس کی صورت میں پڑھ کر سنادیں تو ان شاء اللہ لوگوں کیلئے اس سنت ابراہیمی کو شریعت و سنت کے مطابق سر انجام دینا آسان ہو جائے گا۔

 

  فیس بکی دوست باخبر رہنے کے لئے ہمارا فیس بک پیج فالوو کرسکتے ہیں۔ شکریہ۔

 

آپ کی رائے یا تبصرہ