Zamair ul Quran By Dr. Abul Nasr Muhammad Khalidi ضمائر القرآن

 

Read Online

Zamair ul Quran - ضمائر القرآن

Download (7MB)

Link 1        Link 2

ضمائر القرآن
مصنف: ڈاکٹر ابو النصر محمد الخالدی
ناشر: شاہ ولی اللہ انسٹی ٹیوٹ نئی دہلی 

قرآن کریم کی بعض ضمیر والی آیات کے معانی و مفاہیم کا تعین کتنا مشکل امر ہے جسے ترجمہ وتفسیر سے دلچسپی و شغف رکھنے والے اصحاب علم و فضل ہی جانتے ہیں کہ جب تک آیات میں استعمال ضمائر اور ان کے سیاق و سباق کا صحیح علم نہ ہو تو مقاصد تک رسائی بہت مشکل ہوتی ہے، بلکہ اکثر مفہوم ہی غلط ہو جاتا ہے، قرآنی آیات کے صحیح فہم و ادراک اور ان کو اپنے مقاصد پر باقی رکھنا
ایمان کا حصہ ہے، اور ان میں ادنی تساہل موجب سزا ہے۔ تو ڈاکٹر ابو النصر محمد خالدی مرحوم نے ضمائر اور مراجع کی تعیین میں معتبر عربی کتب تفسیر سے مراجعت کی ہے، بڑی عرق ریزی اور وقت نظر و وسعت مطالعہ سے اصل منشاء خداوندی تک پہنچنے کی حتی المقدور کوشش کی ہے، اور اپنی طرف سے کوئی رائے دینے کے بجائے قدیم تراجم وتفاسیر ہی پر انحصار کیا ہے، البتہ بعض بعض مقامات پر مراجع کی تعیین میں جو بعض مترجمین و مفسرین کی طرف سے بے جا تکلف سے کام لیا گیا ہے، اس پر موصوف نے علمی انداز میں تنقیدیں کی ہیں، اور وہ باوزن تنقیدیں ہیں۔ مرحوم نے اگر چہ دیباچہ میں از راہ عجز و انکسار تحریر فرمایا کہ یہ مقالہ مولوی یا اس سے
اونچے درجہ کی تیاری کرنے والوں کے لئے نہیں لکھا گیا ہے، مگر میں سمجھتا ہوں کہ اس تحقیقی کتاب سے علماء اور اساتذہ فن ہی بھر پور استفادہ کر سکتے ہیں، کم پڑھے لکھے لوگوں کے لئے اس کتاب کو کما حقہ سمجھنا محال نہیں تو مشکل ضرور ہے، چونکہ فاضل مصنف نے عموماً ایک ایک ضمیر کے مراجع کے سلسلہ میں متعدد اقوال نقل کئے ہیں، اور ان اقوال میں جو لطیف معنوی فرق ہے، اس کو واضح کرنے میں بڑی تفسیری گہرائی و گیرائی کا ثبوت دیا ہے۔ اسی طرح موصوف نے لغات القرآن کی تحقیق میں بھی اپنی غیر معمولی عربی دانی اور تبحر علمی کا ثبوت دیا ہے، میں نے یہ بات یوں ہی نہیں بیان کی ہے، بلکہ مجھے مصنف کے بیان کردہ بعض الفاظ کی تذکیر و تانیث کی صحت و عدم صحت کے متعلق عربی قوامیس اور عربی محاورات کی کتابوں سے رجوع کے دوران اندازہ ہوا کہ مصنف ضمائر القرآن نے قرآنی الفاظ کی تذکیر تا نیت کی تعیین کے باب میں کوئی دعوی بلا دلیل نہیں کیا ہے، بلکہ آپ کی تحقیق و جستجو کی پشت پر مضبوط دلیل اور برہان قاطع موجود ہے۔
ڈاکٹر خالدی مرحوم نے ضمائر اور ان کے مراجع کے تعین کے بعد توضیح ، انتباہ اور تشریح“ کے عنوانات سے آیات کی تشریحات و توضیحات بیان کیں ہیں، اور ان آیات قرآنی کی تفسیری توضیحات و تشریحات کے بیان میں مشہور اردو تراجم و تفاسیر میں تفسیر عثمانی (ترجمہ حضرت شیخ الہند محمود حسن ) ترجمان القرآن ( مولانا ابوالکلام آزاد) ترجمه فتح الحميد ( مولانا فتح محمد جالندھری) تفہیم القرآن (سید ابوالاعلی مودودی) اور تفسیر ماجدی ( مولانا عبد الماجد دریا آبادی) سے بھر پور استفادہ کیا ہے، اس اعتبار سے مجموعی طور پر یہ کتاب اپنے موضوع اور فن میں منفرد اور مستند کتاب ہوگئی ہے، میری ناقص رائے میں اردو زبان میں ضمائر القرآن کے موضوع پر یہ واحد کتاب ہے، جو ماخذ و مصادر کی حیثیت سے آئندہ امت کو کام آئے گی۔ اقتباس از پیش لفظ۔ عطاء الرحمن قاسمی

 

 اعلان: فیس بکی دوست باخبر رہنے کے لئے ہمارا پیج فالوو کرسکتے ہیں۔ شکریہ۔

 

آپ کی رائے یا تبصرہ