Khulasatul Qutbi By Maulana Ali Muhammad خلاصۃ القطبی

 

Read Online

Khulasatul Qutbi By Maulana Ali Muhammad خلاصۃ القطبی

Download (3MB)

Link 1     Link 2

خلاصۃ القطبی
مؤلف : ابو زکریا مولانا علی محمد اوپل فاضل جامعہ دار العلوم کراچی
صفحات: ۱۶۵
ناشر: مکتبہ صدیقیہ مینگورہ سوات

عرض مؤلف
منطق میں قطبی ایک ایسی کتاب ہے جس کے متعلق یہ سمجھا جاتا تھا کہ جس نے قطبی پڑھ لی اس نے گویا کہ منطق میں مہارت کاملہ حاصل کرلی کیونکہ قطبی نے منطق کی اکثر مباحث کو تفصیلاً ذکر کیا ہے لیکن مرور زمانہ کے ساتھ ساتھ جس طرح دیگر علوم میں انحطاط شروع ہوا ہے اسی طرح منطق کی طرف تو بطور خاص عدم توجہ اور اُسے غیر ضروری سمجھنے کی بناء پر پوری منطق اور بطور خاص قطبی کو انتہائی مشکل ترین سمجھا جاتا ہے حالانکہ قطعی کوئی مشکل کتاب نہیں ہے خاص طور پر رسالہ شمسیہ کا جو متن ہے اگر صرف اس کو توجہ سے پڑھ لیا جائے تو پوری منطق آسان ہو جاتی ہے۔
اس کو پیش نظر رکھ کر بندہ نے رسالہ شمسیہ اور قطبی دونوں کا خلاصہ تحریر کیا ہے جس میں قطبی کا متن مع ترجمہ ذکر کیا ہے نیز متن اور شرح کا خلاصہ اس انداز سے ذکر کیا ہے کہ جس سے متن اور شرح دونوں احسن طریقے سے حل ہو جاتے ہیں چونکہ کئی سالوں سے قطبی بندہ کی زیر درس رہی ہے اس لئے بندہ نے کافی حد تک کوشش کی ہے کہ پورے سبق کا نچوڑ اور خلاصہ ایسے آسان الفاظ کے ساتھ پیش کیا جائے جو اذکیاء اور اغبياء دونوں قسم کے طلباء کیلئے مفید ثابت ہو۔الخ

   

  فیس بکی دوست باخبر رہنے کے لئے ہمارا فیس بک پیج فالوو کرسکتے ہیں۔ شکریہ۔

آپ کی رائے یا تبصرہ