Download (2MB)
غیر منقسم ہندوستان میں مختلف زبانوں کے آپس میں ملنے سے اردو زبان وجود میں آئی ، یہ زبان ہمارے ملک میں اور ہمارے اطراف کے ملکوں میں ہماری دینی، ایمانی اور اسلامی زبان بن چکی ہے؛ بلکہ ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ عربی زبان کے بعد بہت بڑی مقدار میں دینی اور اسلامی علوم اردو زبان میں مرتب اور جمع ہو چکے ہیں اور اب اردو زبان ہماری اسلامی و دینی زبان کہلائی جاتی ہے۔
کوئی بھی زبان اگر سیکھی جائے تو اس انداز سے سیکھی جائے جس سے ہمیں اپنے دین، ایمان اور مذہب میں تقویت ملے ، آج کل لوگ دنیا کی بہت ساری زبانیں سیکھتے ہیں، لیکن زبان سیکھتے وقت عقیدے اور مذہب پر زد آئے ایسی چیزیں بھی سیکھ لیتے ہیں؛ بلکہ بعض مرتبہ تو دوسری زبان سیکھتے سیکھتے ہمارے مذہب اور ایمان تک خطرے میں پڑ جاتے ہیں ؛ اس لیے بہت ضروری ہے کہ کسی بھی زبان کو سیکھتے وقت اسلام، ایمان اور دین کی حفاظت ہو، دینی اصطلاحات، دینی تلفظات اور دینی محاورے زبان سیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے دل و دماغ میں بس جائے۔
اردو زبان کا یہ قاعدہ ان بچوں کے لیے ترتیب دیا گیا ہے جو قرآن مجید ناظرہ
سیکھنے کے لیے عربی زبان کا قاعدہ مثلاً “بچوں کا تحفہ” “نورانی قاعدہ” وغیرہ پڑھ چکے ہوں؛ چونکہ بچے اس وقت تک عربی کے حروف تہجی اور اکثر و بیشتر قواعد پڑھ چکے ہوں گے ؛ اسی لیے اردو کے اس قاعدے کو عربی زبان کے قاعدے کے طرز پر ترتیب دیا گیا ہے۔
اردو کے دوسرے مروجہ قواعد سے اس قاعدے کی ترتیب کچھ مختلف ہے، قوی امید ہے کہ اس قاعدے کے ذریعے بچے بہت جلد اردو لکھنا پڑھنا سیکھ جائیں گے۔ الخ
فیس بکی دوست باخبر رہنے کے لئے ہمارا فیس بک پیج فالوو کرسکتے ہیں۔ شکریہ۔