Seerat e Hazrat Umar Bin Abdul Aziz – سیرت حضرت عمر بن عبد العزیز

 

Read Online

Seerat e Hazrat Umar Bin Abdul Aziz - سیرت حضرت عمر بن عبد العزیز

Download (4MB)

Link 1       Link 2

سیرۃ عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ
پانچویں خلیفہ راشد کے عدل و انصاف، زہد و تقوی، فہم و فراست اور قضا و سیاست کے واقعات کا حسین گلدستہ

تالیف: الامام الفقیہ ابو محمد عبد اللہ بن عبد الحکم
ترجمہ: حضرت مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہید
صفحات: ۱۹۳
اشاعت: ۱۹۹۶
ناشر: مکتبہ لدھیانوی کراچی

عرض مترجم
امیر المومنین سیدنا عمربن عبد العزيز ضی اللہ عنہ کو پانچواں خلیفہ راشد تسلیم کیا گیا ہے۔ حدیث و سیر اور تاریخ و رجال کی کتابوں میں ان کے عدل و انصاف، خشیت و للہیت، زہد و تقوی، فہم و فراست اور قضا و سیاست کے بے شمار واقعات محفوظ ہیں اگر ان منتشر کلیوں کو مرتب کیا جائے تو ایک بیش قیمت گلدستہ تیار ہو سکتا ہے، آپ کی سیرت پر مستقل کتابیں بھی لکھی گئی ہیں جن میں سیرۃ ابن جوزی معروف و مشہور ہے ، غالباً اس موضوع پر سب سے پہلی ( اور نہایت نادر و متبرک ) کتاب امام مالک کے شاگرد الامام  الفقيه ابو محمد عبد الله بن عبد الحكم المالكي المصری (م ۲۱۲ ) کی تالیف ہے۔
مصنف امام نے وہ تمام حالات جو انھوں نے اپنے قابل اعتماد اساتذہ سے سنے تھے اُن کو سیرۃ عمر بن عبد العزیز کے نام سے مرتب کیا ہے ، اس کتاب کی جلالت قدر کا اندازہ امام محی الدین نودی کے ان الفاظ سے کیا جا سکتا ہے وقد جمع ابن عبد الحكم في مناقب عمر بن عبد العزير مجلداً مشتملا على جميل سيرته وحسن طريقته وفيه من النفائس ما لا يستغنى عن معرفته، والتأدب بہ ( ابن عبد الحکم نے حضرت عمر بن عبد العزیز کے مناقب میں ایک کتاب لکھی ہے جو آپ کی سیرت جمیلہ اور حسن طریقت پر مشتمل ہے اور اس کتاب میں وہ نفائس ہیں جن کے علم و عمل سے استعفاء نہیں ہوسکتا ۔) یہ کتاب نادر مخطوطوں کی شکل میں دنیا کے خال خال کتب خانوں کی زینت تھی، مشرق وسطی کے ایک محقق الشیخ احمد عبید کی عرق ریزی و جانفشانی سے پہلی بار ۱۳۴۶ ھ میں شائع ہوئی۔ جزاهم الله احسن الجزاء اس کا اردو ترجمہ بعض احباب کی فرمائش پر کیا گیا ، جو بنیات کراچی میں شائع ہوا ۔

 

  فیس بکی دوست باخبر رہنے کے لئے ہمارا فیس بک پیج فالوو کرسکتے ہیں۔ شکریہ۔

آپ کی رائے یا تبصرہ