Shahrah e Ilm ke Rahnuma Khutoot – شاہ راہ علم کے رہنما خطوط

 

Read Online

Shahrah e Ilm ke Rahnuma Khutoot - شاہ راہ علم کے رہنما خطوط

Download (5MB)

Link 1      Link 2

محدث، فقیہ، محقق متقن ، نمونہ سلف شیخ محمد عوامہ حفظہ اللہ کی شہرہ آفاق تصنیف معالم ارشادیۃ لصناعۃ طالب العلم کا اردو ترجمہ

شاہراہ علم کے رہنما خطوط
اسلاف بالخصوص قرون اولی کی شاہ راہ علم وعمل کے بنیادی خدوخال
اُس دور کے علمی حلقوں کی سچی اور صاف ستھری تصویر
افراد سازی کا صحیح منہج
فضلائے نو کے احساس کمتری کے لئے تریاقٓ
اکابر و اسلاف امت پر اعتماد اور ان کے موثر طریقے پر اہل علم کی ذہن سازی
علمائے متقدمین اور اساطین امت کی ٹھوس علمی عبارتیں
اور ان سب کے ساتھ ایک عالم ربانی کی وسعت علمی ، قوت استنباط ، طویل تجربات ، قلب و جگر کی آتش سوزاں اور مسحور کن اسلوب نے کتاب میں اس طرح رنگ بھر دیا ہے کہ ایک ایک لفظ قلب و روح کی گہرائیوں میں اترتا اور “از دل خیز بر دل ریزد ” کا محسوس نمونہ پیش کرتا ہوا نظر آتا ہے

مترجم: مفتی محمد قاسم نور حیدر آبادی مدرس مدرسہ اسلامیہ اصغریہ دیوبند و سابق معین مدرس دارالعلوم دیوبند
صفحات: ۵۸۷
اشاعت: ۱۴۴۵ ھ – ۲۰۲۳ء
ناشر: مکتبۃ الاتحاد دیوبند

زیر نظر کتاب عالم ربانی محقق کبیر ، محدث جلیل ، نمونه سلف حضرت شیخ محمد عوامہ حفظہ اللہ کی مایہ ناز اور شہرہ آفاق تصنیف “معالم ارشادية لصناعة طالب العلم” کا اردو ترجمہ ہے۔ یہ کتاب در حقیقت تعلیم و تعلم کے آداب پر لکھی جانے والی ان تمام کتابوں کا ایک حسین گلدستہ ہے جو اسلاف کے قلم گہر بار کی عظیم شاہ کار ہیں، اس گلدستہ میں شیخ کی وسعت مطالعہ ، حدت فہم اور قلبی درد و کڑھن نے مزید نئے گوشے پیدا کرکے اس کی نافعیت اور افادیت میں چار چاند لگا دیے ہیں، یہ کتاب محض کتاب نہیں؛ بلکہ نئی نسل کی تربیت اور اسلاف کے بتائے ہوئے خطوط پر ان کی ذہن سازی کا ایک مؤثر سامان ہے، اس کتاب کو پڑھنے والا اپنے آپ کو اسلاف کے درمیان محسوس کرتا ہے، اور ان کے چشمہ فیاض سے براہ راست استفادہ کرتا ہے، اسلاف کی ٹھوس علمی عبارتیں اور ان کی چشم کشا ہدایات کے ساتھ شیخ کی نورانی تحریریں قاری کو کسی اور ہی جہاں میں لے جاتی ہیں، جہاں آنکھوں کے سامنے سے پردے ہٹتے ہیں، کمیاں اور کوتاہیاں ایک ایک کر سامنے آتی ہیں ، سوچ و فکر کے بگڑے ہوئے زاویے درست ہوتے ہیں، احساس کمتری جذبہ شکر میں تبدیل ہوتی ہے، خوابیدہ جذبات پھر سے بیدار ہوتے ہیں اور مستقبل کے لیے بند راستے کھلتے چلے جاتے ہیں۔۔۔۔ مترجم

 

  فیس بکی دوست باخبر رہنے کے لئے ہمارا فیس بک پیج فالوو کرسکتے ہیں۔ شکریہ۔

آپ کی رائے یا تبصرہ