Tafsir Rooh ul Quran maa Jalalain Urdu – تفسیر روح القرآن مع جلالین اردو

 

Tafsir Rooh ul Quran maa Jalalain Urdu - تفسیر روح القرآن مع جلالین اردو

Read Online

Vol 01     Vol 02     Vol 03

Vol 04     Vol 05     Vol 06

Vol 07

Download Link 1

Vol 01(14MB)     Vol 02(17MB)

Vol 03(22MB)     Vol 04(31MB)

Vol 05(23MB)     Vol 06(21MB)

Vol 07(13MB)

Download Link 2

Vol 01(14MB)     Vol 02(17MB)

Vol 03(22MB)     Vol 04(31MB)

Vol 05(23MB)     Vol 06(21MB)

Vol 07(13MB)

روح القرآن
از : حضرت مولانا مفتی فضیل الرحمن ہلال عثمانی جامعہ دار السلام مالیر کوٹلہ

تفسير جلالين اردو
ترجمہ : فقیہ اعظم حضرت مولانا مفتی عزیز الرحمن عثمانی مفتی اول دارالعلوم دیوبند

اشاعت: ۲۰۰۶
ناشر: فيصل پبلیکیشنز دیوبند

قرآن مجید کا ایک عام قاری اور اللہ کی اس عظیم کتاب کا مطالعہ کرنے والا یہ چاہتا ہے کہ وقت کی زبان اور اسلوب میں اللہ کی اس کتاب کے پیغام اور دعوت کو سمجھ سکے ، اُسے یہ معلوم ہو کہ اللہ کی کتاب اس سے کیا خطاب کر رہی ہے ، کیا مطالبہ کر رہی ہے اور کیا چاہتی ہے۔
وقت کے ساتھ افہام و تفہیم کا انداز، اسلوب و تعبیرات اور ماحول کا بدل جانا بالکل فطری بات ہے، تفسیر روح القرآن شاید وقت کی اس ضرورت کو پورا کر سکے ۔
قرآن مجید میں رنگ خطابت ہے ، بے پناہ اثر انگیزی اور دل کو نرمانے اور گرمانے کی طاقت ہے، قرآن مجید بیک وقت دل اور دماغ دونوں کو سامنے رکھتا ہے۔۔۔ مضبوط و مستحکم دلیلیں جو دماغ کو مسخر کر لیتی ہیں اور نصیحت و دردمندی جو دلوں کو چھیدتی چلی جاتی ہے۔۔۔ آپ محسوس کریں گے کہ تفسیر روح القرآن کی تشریحات قرآن حکیم کی روح کو اپنے جلو میں لئے ہوئے ہیں، تشریحات و توضیحات مختصر مگر جامع ہیں یا کہیئے کہ دریا بکوزہ ہیں۔
ہر لفظ کا الگ الگ اور پھر سلیس ترجمہ جناب حافظ نذر احمد صاحب کا ہے ، یہ ترجمہ علماء کی نظر میں معتبر اور مستند ہے۔ ہر لفظ کے الگ الگ معنی عربی نہ جاننے والوں کے لئے بہت مفید اور کار آمد ہیں مسلسل ترجمے میں ان کو معلوم نہیں ہوتا کہ کس لفظ کے کیا معنی ہیں الگ الگ ہر لفظ کے معنی معلوم ہونے کے بعد مسلسل اور بامحاورہ ترجمہ اچھی طرح سمجھ میں آجاتا ہے ۔
الگ الگ اور مسلسل ترجمے کے بعد صفحہ کے ایک طرف عربی کی تفسیر جلالین مع اعراب ہے ۔ اس کے سامنے
اس کا اردو ترجمہ ہے۔ جلالین کا یہ اردو ترجمہ اپنے وقت کے زبردست عالم دین و فقیہ اور عظیم مفتی حضرت مولانا مفتی عزیز الرحمن عثمانی علیہ الرحمۃ کا ہے جو کہ دارالعلوم دیو بند کے سب سے پہلے مفتی تھے ، آج بھی ان کے فتاوی کا مجموعہ فتاوی دار العلوم دیوبند ان کے علم و تفقہ اور دینی بصیرت کی منہ بولتی نشانی ہے. وہ فقیہ بھی تھے اور عارف باللہ بھی۔ انکے ترجمے کی اشاعت ہماری سعادت ہے ۔
اللہ کے فضل سے امید ہے کہ مولف اور ناشر کی یہ خدمت رب العزت کی بارگاہ میں قبولیت حاصل کرے گی اور اللہ کے بندوں کو اس سے فائدہ پہنچے گا۔ انشاء اللہ
ناشر

جلد 1: پارہ ۱ تا ۵
جلد 2: پارہ ۶ تا ۱۰
جلد 3: پارہ ۱۱ تا ۱۵
جلد 4: پارہ ۱۶ تا ۲۰
جلد 5: پارہ ۲۱ تا ۲۵
جلد 6: پارہ ۲۶ تا ۲۹
جلد 7: پارہ ۳۰

   

  فیس بکی دوست باخبر رہنے کے لئے ہمارا فیس بک پیج فالوو کرسکتے ہیں۔ شکریہ۔


Discover more from Best Urdu Books

Subscribe to get the latest posts to your email.

آپ کی رائے یا تبصرہ