Tahrik e Syed Ahmad Shaheed By Maulana Ghulam Rasool Mehar تحریک سید احمد شہید

 

Tehrik e Syed Ahmad Shaheed - تحریک سید احمد شھید

Read Online

Vol 1       Vol 2      Vol 3

Vol 4

Download Link 1

Vol 1(6MB)       Vol 2(7MB)

Vol 3(4MB)       Vol 4(8MB)

Download Link 2

Vol 1(6MB)       Vol 2(7MB)

Vol 3(4MB)       Vol 4(8MB)

تحریک سید احمد شہید
بر صغیر ہند میں تحریک احیائے دین اور سرفروشانہ جد و جہد کی مکمل سرگزشت

مؤلف: حضرت مولانا غلام رسول مہر
اشاعت: جنوری 2008
ناشر: مکتبہ الحق ممبئی

جلد اول و دوم: سید احمد شہید
جلد سوم: جماعت مجاہدین
جلد چہارم: سرگزشت مجاہدین

زیر نظر کتاب “سید احمد شہید” حضرت مولانا غلام رسول مہر کے اعجاز رقم قلم کا شاہکار ہے۔ یہ در اصل مولانا مہر کے اس زریں سلسلہ کی پہلی کڑی ہے جو انھوں نے حضرت سید احمد شہید، ان کی تحریک اور ان کے رفقاء کے حالات و مجاہدانہ کارناموں کے بیان میں مرتب کی ہے۔
حضرت مولانا غلام رسول مہر کی تحریر فرمودہ کتابوں ( سید احمد شہید اول – دوم، جماعت مجاہدین اور سرگزشت مجاہدین ) تقریبا ایک صدی کی تاریخ ہے جو مجاہد کبیر ، ان کی تحریک اور ان کے جانباز رفقاء کے حالات و مجاہدات اور خدمات کو منظر عام پر لانے میں نمایاں اور منفرد مقام رکھتی ہیں۔ یہ ایسی تاریخ ہے جس میں تاریخ نویس خود اس تاریخ کا ایک حصہ اور مشاہد محسوس ہوتا ہے۔ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ مولانا مہر نے ان کتابوں کو صرف داستان برائے داستان اور حکایات و روایات اور کتابوں کی مدد سے مرتب نہیں کیا بلکہ بذات خود ان تمام مواضعات، متعلقہ منازل، مقامات جنگ و جہاد، مشاہد اور رہ گذروں کا مشاہدہ کیا ، برسوں ان علاقوں کی دشت نوردی اور پیما سرائی کی جہاں ان مبارک نفوس کے قدم پڑے، جہاں انھوں نے اس بلند مقصد کے لئے لیل و نہار گزارے، جہاں انھوں نے جہاد، آزادی اور سر بلندی اسلام کے لئے اپنی ذہنی ، روحانی اور جسمانی تمام صلاحیتیں صرف کیں اور حد یہ ہے کہ بیشتر نے اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کی یعنی جام شہادت نوش کرکے اس حیات جاودانی سے سرفراز ہوئے جو عِندَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ کے پروانہ خاص کا حقدار بناتی ہے۔
مولا نا مہر کا اسلوب و بیان ادبیت و دلکشی اور جاذبیت و محویت سے ایسا پر ہے جس سے مطالعہ کنندہ نہ صرف اپنے آپ کو ان مقامات میں موجود محسوس کرتا ہے بلکہ اپنے اندر اعلائے کلمۃ اللہ اور سربلندی اسلام کیلئے ایک جذبہ جوش مارتا ہوا پاتا ہے۔ انھوں نے اس تاریخ کو برسہا برس کی محنت سے لکھا ہے اور حقیقت یہ ہے کہ سید احمد شہید کے اس مشن اور تحریک میں خود ڈوب کر اور اس میں خود کو محو کر کے لکھا ہے۔ کتاب پڑھتے ہوئے آپ دیکھیں گے کہ جگہ جگہ وه ان فدایان اسلام کی خدمات عالیہ اور جذبہ مقدس کو سلام عقیدت پیش کرتے نظر آتے ہیں۔ ناشر

 

  فیس بکی دوست باخبر رہنے کے لئے ہمارا فیس بک پیج فالوو کرسکتے ہیں۔ شکریہ۔

آپ کی رائے یا تبصرہ