Download (5MB)
تنویر البیان فی توضیح مفردات القرآن – قرآنی صیغہ جات
مؤلف: مولانا حافظ محمد عثمان حقانی عفا اللہ عنہ استاد مدرسہ عربیہ شمس العلوم ژوب بلوچستان
ناشر: مکتبہ عزیزیہ پشاور
اس کتاب میں قرآن مجید کے صیغے بہت ہی آسان طرز پر حل کیے گئے ہیں وہ اس طرح کہ پہلے ان صیغوں کو حل کئے گئے ہیں کہ جن کا تعلق صفت اقسام میں صحیح کے ابواب سے ہیں۔ پھر ان کو جو مثال کے ابواب سے ہیں … اور صیغوں کے درمیان ترتیب اس طرح دی گئی ہے کہ افعال کے صیغوں کو الگ اور اسماء کے الگ ذکر کئے ۔ پھر افعال میں پہلے ماضی پھر مضارع ( فعل مستقبل نفی ، مؤکد بلن ناصبہ ، جحد ، ان کو مضارع کے ساتھ لکھا ہے کیونکہ ان کو مضارع کے توابع کہتے ہیں ) پھر امر اور اس کے بعد فعل نہی ، ان تمام کو علیحدہ علیحدہ لکھا گیا ہے اور اسماء مشتقہ کو (یعنی اسم فاعل ، اسم مفعول ، صفت مشبہ ، اسم مبالغه، اسم ظرف ، اسم آله ، اسم ظرف اور اسم تفضیل ) اکھٹے ہو کر بیان کیا ہے لیکن ہر صیغے کی وضاحت موجود ہے کہ یہ کس گردان سے ہے ۔ اس کے علاوہ قرآن کریم میں استعمال ہونے والے تمام مصادر کو بھی حل کیا گیا ہے ان کو بھی ہفت اقسام کی ترتیب پر رکھا گیا ہے کہ جو مصادر ہفت اقسام میں سے صحیح کے ہیں ان کو صحیح کے صیغوں کے آخر میں بیان کیا ہے اسی طرح باقی مصادر کو بھی اسی طرز کے مطابق لکھے گئے ہیں تاکہ ابتدائی طالب علم بھی اس سے بآسانی فائدہ حاصل کر سکے کہ اگر وہ ہفت اقسام میں سے کسی بھی فعل یا اسم کا اجراء کرنا چاہیے تو کر سکے۔ اور ہر لفظ کا ترجمہ، مادہ، وزن، شش اقسام، صیغہ، باب اور تعلیلات وضاحت کے ساتھ بیان کیے گئے ہیں اور جس صیغہ میں جو قانون جاری ہوا اس کے نشان دہی کے ساتھ ساتھ حکم کی نشاندی بھی کئی گئی ہے کہ اس صیغہ میں قانون کا کونسا نمبر حکم جاری ہوا ہے ۔ اور اکثر ہر صیغے کے تحت اس کا مصدر ، اسماء کے واحد اور جمع کی وضاحت بھی کر دی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ مفردات قرآنی کے لئے ہر سورۃ اور آیات کا نمبر بھی دیا گیا ہے تا کہ متعلقہ مقام تک پہنچنے میں سہولت ہو، اور بعض مشکل صیغوں کی نحوی ترکیب اور ان کے اعراب کی حالت بھی بیان کی گئی ہے۔ مؤلف