Zubdatul Maqsood Sharh Qala Abu Dawood By Qari Muhammad Tahir Raheemi زبدۃ المقصود شرح قال ابو داؤد

 

Read Online

Zubdatul Maqsood Sharh Qala Abu Dawood By Qari Muhammad Tahir Raheemi زبدۃ المقصود شرح قال ابو داؤد

Download (3MB)

Link 1      Link 2

زبدۃ المقصود فی حل قال ابو داؤد
تصنیف: مولانا قاری محمد طاہر رحیمی
تعداد صفحات: ۱۵۲
ناشر: دار الکتاب دیوبند

سنن ابی داؤد کی تدریس کے دوران اندازہ ہوا کہ طلبہ دورہ حدیث اس کتاب کے اقوال ابی داؤد میں کافی دقت و دشواری محسوس کرتے ہیں اور حقیقت بھی یہی ہے کہ ابو داؤد کے اقوال جن کے ذیل میں صاحب سنن عموما و غالبا اسانید و متون حدیث کے اختلافات و اضطرابات، جرح و تعدیل روات، وجوه نكارت احادیث جیسی اہم چیزوں پر بحث کرتے ہیں وہ متعدد مواقع میں اغلاق و دقت کے حامل ہیں۔ اس لئے خیال ہوا کہ صرف اقوال ابی داؤد کے متعلق ایک مختصر و جامع رسالہ مرتب کر دیا جائے تا کہ بالخصوص طلباء کیلئے سہولت میسر آجائے ، بس اس نظریہ کے تحت یہ رسالہ معرض وجود میں آگیا ہے، اس میں اقوال ابی داؤد کا حل و کشف حضرت استاذ مکرم جامع المنقول والمعقول شیخ الحدیث العلامه مولانا محمد شریف کشمیری رح و نیز بعض دیگر مشائخ عظام دامت برکاتہم کی تقاریر اور بذل المجهود مصنفہ محدث جلیل حضرت الشیخ مولانا خلیل احمد سہارنپوری قدس سره کی تحقیقات کی روشنی میں کیا گیا ہے ، سنن ابی داؤد کے ص ۱۲۴ باب طول القيام من الركوع تک تقريبا بالاستیعاب تمام اقوال مشکلہ کی شرح درج کر دی گئی ہے، اور آگے لکھنے کی ضرورت اس لئے محسوس نہیں کی کہ اتنی مقدار کے فہم کے بعد بقیہ اقوال ابی داؤد کے حل کے لئے خاصا ملکہ اور کافی استعداد و قابلیت پیدا ہو جاتی ہے۔ الخ۔۔۔ مصنف

   

  فیس بکی دوست باخبر رہنے کے لئے ہمارا فیس بک پیج فالوو کرسکتے ہیں۔ شکریہ۔

آپ کی رائے یا تبصرہ