Download (8MB)
تحفة القمر شرح نزهة النظر (اردو)
مصنف: مفتی محمد شاہد صاحب قاسمی استاذ حدیث و فقہ جامعہ فیضان القرآن احمد آباد، گجرات و سابق معین المدرسین دارالعلوم دیوبند
صفحات: ۵۶۸
اشاعت : محرم الحرام ۱۴۳۰- جنوری ۲۰۰۹ء
ناشر: دار الفکر قلندری مسجد گجرات؛ الامین کتابستان مدنی مارکیٹ دیو بند
خصوصیات
عبارت کی اصلاح کر کے صحیح اعراب سے مزین کیا گیا ہے ۔
سلیس و شگفتہ ترجمہ کیا گیا ہے؟ مگر ایسا کہ ترجمہ، ترجمہ ہی ہے، ترجمانی نہ ہو جائے ۔
نخبۃ الفکر“ کو ” نزہۃ النظر“ سے ممتاز کیا گیا ہے۔
ممتاز کرنے کے لیے قدیم طریقے یعنی خط کشیدہ کرنے کے بجائے جدید طریقہ یعنی قوسین () کو اختیار کیا گیا ہے۔
مزید متن کے حروف کو شرح کے حروف کے مقابلے میں نمایاں رکھا گیا ہے۔
قدیم طریقے کے مطابق ” تشریح“ کے عنوان کی جگہ ہر اصولی مسئلے پر اصل مسئلہ کا عنوان لگایا گیا ہے ، تاکہ عنوان دیکھتے ہی معلوم ہو جائے کہ عبارت کسی مسئلے سے متعلق ہے۔
ہر اصطلاح کی جامع مانع تعریف کی گئی ہے، پھر اکثر مواقع پر اس کی تبیین و تشریح بھی کر دی گئی ہے ۔
اکثر اصطلاح کی مثالوں سے توضیح کی گئی ہے۔
کتاب میں مذکور حوالوں کی تخریج کی گئی ہے۔
وہ اصحاب اقوال ائمہ جو کتاب میں مہم مذکور ہیں ، ان کے نام کی تصریح کر دی گئی ہے ۔
اصول حدیث کی متعدد قدیم وجدید کتب سے استفادہ کر کے مصنف کی مراد تک رسائی حاصل کی گئی ہے۔
کتاب کی کسی ایک یا دو شرح پر اعتماد کے بجائے دسیوں عربی واردو شروحات کا مطالعہ کر کے بالکل صحیح مطلب تحریر کرنے کی سعی کی گئی ہے۔ اکثر مسائل کی دوسری کتب مصطلح الحدیث سے تائید کی گئی ہے۔
کتاب میں ذکر کردہ تعریف کے مقابلے میں دوسری تعریفیں بھی سپرد قلم کی گئی ہیں۔
فوائد کے عنوان کے تحت مشکل ترکیبوں کا حل اور مغلق عبارتوں کی تحلیل کی گئی ہے۔
فوائد کے زیر عنوان بیش بہافنی و اصولی بحث رقم کی گئی ہے ۔
افراط و تفریط اور ایجاز و تطویل ؛ ہر ایک سے اجتناب کرتے ہوئے راہ اعتدال کو اختیار کیا گیا ہے ۔
جدید رموز اوقاف اور طریقہ املا کو برتا گیا ہے۔
ماشاءاللہ