Akabir ka Ramzan By Maulana Zakariya Kandhalvi اکابر کا رمضان

   

Read Online

Akabir ka Ramzan - اکابر کا رمضان

Download (2MB)

Link 1        Link 2

اکابر کا رمضان
جدید اضافه شده
مصنف: حضرت اقدس شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب
ترتيب جديد: مفتی محمد عرفان زمزم قاسمی
صفحات: ۲۰۹

ناشر: کتب خانہ نعیمیہ دیوبند

ماضی قریب کے اکابر و مشائخ حضرت قطب عالم رشید احمد صاحب گنگوہی ، اعلیٰ حضرت شاہ عبدالرحیم رائے پوری ، حضرت اقدس حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی ، شیخ الاسلام حسین احمد مدنی ، سید الطائفہ حضرت حاجی امداد اللہ مہاجر مکی ، حضرت شیخ الہند مولانا محمود حسن دیوبندی ، بانی تبلیغ حضرت شاہ مولانا الیاس صاحب کاندھلوی، حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندھلوی ، رئیس التبلیغ حضرت مولانا یوسف صاحب کاندھلوی، حضرت جی ثالث مولانا انعام الحسن صاحب ، جنید وقت حضرت با ندوی نور الله مراقدہم کے یہاں رمضان المبارک کا بڑا اہتمام ہوتا ، قرآن کی تلاوت میں اضافہ ہو جاتا ، ہر وقت سوتے جاگتے اللہ کی طرف متوجہ رہتے ، با وجود ضعف، پیرانہ سالی کے ایک رمضان میں ساٹھ (۶۰) قرآن پاک ختم فرماتے ، تصنیف و تالیف کے معمول میں اضافہ ہو جاتا ، پوری رات یکے بعد دیگرے متفرق حفاظ سے کلام مجید سنتے رہتے تھے ، ملاقات و خط و کتابت ذرا بھی گوارہ نہ تھا، سادی چائے اور روزانہ دو انڈے کی زردی پر سارا رمضان گزرجاتا تھا، قرب وجوار کے علاقوں میں جا جا کر دو دو تین تین دن میں ختم قرآن فرماتے ، معتکفین کی میز بانی کا انتظام فرماتے ، سارا خرچ اپنے ہی جیب سے ادا فرماتے ، حسب گنجائش ان کے اصلاح و تربیت کے لئے وقت نکالتے ، رمضان آتے ہی ایک نیا جوش ولولہ پیدا ہو جاتا ، ان کی عبادتوں کو دیکھ کر لوگوں کو رحم آجاتا حقیقتاً یہی حال ہوتا کہ سخت سے سخت دل والا بھی پسیج جاتا! غرض ان کے اعمال و اشغال کو حد احصاء سے خارج ہی سمجھتا ہوں۔
حضرت شیخ الحدیث نور اللہ مرقدہ کا یہ رسالہ ‘اکابر کا رمضان’ اکابر کے معمولات رمضان ن نظام الاوقات پر مشتمل ہے، لیکن خود حضرت شیخ الحدیث کے معمولات سے خالی تھا۔ دل میں داعیہ پیدا ہوا کہ حضرت شیخ کے معمولات رمضان معلوم کئے جائیں ، الحمد للہ حضرت شیخ کے معمولات پر مشتمل رسالہ ہاتھ آیا پھر شوق بڑھتا گیا ، دیگر اکابر کے معمولات رمضان معلوم کئے جائیں، الحمد للہ خاصہ ذخیرہ جمع ہو گیا۔ پھر دل میں خیال کروٹ لینے لگا رسالہ ‘اکابر کا رمضان’ من وعن ویسے ہی باقی رکھتے ہوئے ذیلی عناوین بطور خلاصہ کے نقل کر دیئے جائیں۔
حضرت شیخ الحدیث کے معمولات رمضان و دیگر اکابر کے معمولات کو بھی یکجا کر دیا جائے ، تاکہ افادہ و استفادہ کی صورت سہل اور آسان ہو جائے ، سردست جتنے اکابر کے حالات تک رسائی ہوئی محفوظ کر دیا گیا۔
ان اکابر کے کمالات و خصوصیات ، اخلاق وصفات معمولات و عادات پر مشتمل یہ مضامین اس احساس و تاثر کے ساتھ ختم کیے جاتے ہیں کہ ابھی اس کے بہت سے گوشے تشنہ تکمیل ہیں اور کتنے ہی زاویوں سے نئے نئے عنوانات اس میں مزید قائم ہو سکتے ہیں۔ مرتب

   

Leave a Reply