Download
عشق رسول ﷺ اور علماء حق کے واقعات
تالیف: مولانا محمد حبیب نقشبندی غفوری
صفحات: ۷۱۲
اشاعت: مئی 2010
ناشر: اسلامی کتب خانہ
زیر نظر کتاب کے لکھنے کا سبب یہی ہے کہ ایک مخصوص طبقہ لاعلمی اور ناواقفیت کی وجہ سے علماء دیو بند سے بدظن ہے، اس طبقہ کی جانب سے علماء دیوبند کو مختلف قسم کے طعنوں سے نوازا جاتا ہے ۔ جبکہ حقیقت میں ہمارے علماء دیو بند کو عشق رسول علیہ الصلوة والسلام جس قدر حاصل تھا وہ اپنی مثال آپ ہے، قارئین کو پڑھ کر خود اندازہ ہو جائے گا ، اور قوی امید ہے مخصوص طبقہ تعصب کو بالا تر رکھتے ہوئے اس کتاب کو پڑھے تو اس کو بھی اندازہ ہو جائے گا کہ علماء دیو بند کے عشق رسول ﷺ کا کیا عالم اور مقام ہے۔
اس کتاب میں علماء دیو بند کے چیدہ چیدہ واقعات ، مبشرات اور مشاہدات بیان کیے گئے ہیں ، جس سے بخوبی واضح ہو جاتا ہے کہ اللہ تعالی نے ہمارے علماء کرام کو عشق رسول ﷺ کا وافر حصہ عطافرمایا تھا، اورحقیقی عشق و محبت تو یہ ہے کہ آدمی محبوب سے محبت کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی اداؤں کو اپنانے والا ہو، اس کے حکموں کو بجالانے والا ہو، ہمارے علماء دیو بند بھی حضور اقدس ﷺ کی ذات اقدس سے محبت کے ساتھ ساتھ ان کی ہر اک ادا کو اپنانے والے تھے۔ اس کتاب کو پڑھنے والا یہ سمجھنے میں کچھ دیر نہیں کرے گا کہ سچے اور حقیقی عاشق رسول یہ کون ہیں ۔
فیس بکی دوست باخبر رہنے کے لئے ہمارا فیس بک پیج فالوو کرسکتے ہیں۔ شکریہ۔