Download (10MB)
آسان دینیات
بچوں کے لئے دینیات کی آسان مدلل جامع و مختصر کتاب
مرتب: مولانا و مفتى رضوان نسیم قاسمی استاد فقہ و افتاء معہد الدراسات العليا پٹنہ
صفحات: ۸۰
ساتواں ایڈیشن: رمضان المبارک ۱۴۴۵ھ، اپریل ۲۰۲۴ء
اصل قیمت:80 روپے،ہول سیل:40 روپے
ناشر: مكتہ دار ارقم نیپال
بچے خواہ لڑکے ہوں یا لڑکیاں؛ اللہ تعالی کی عظیم نعمت ہیں، بچے ہماری تمناؤں اور آرزؤں کے محور اور مرکز ہیں، بچے کھلتے ہوئے پھول، چمکتے ہوئے تارے اور بام عروج کو پہنچے ہوئے چاند کے مانند ہیں، بچے ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک، ہمارے دلوں کے سرور اور ہمارے مستقبل کی امیدیں ہیں، بچے زندگی کے ماحصل، خوش بختی کے نشان اور سرفرازی کی علامت ہیں، بچے بے قراری میں قرار، بے چینی میں چین، پریشانی میں سکون اور رنج و الم میں شادمانی کے باعث ہیں، بچے ماں باپ کی زندگی، بھائی بہنوں کے پیار، گھر کی رونق، محلے کی زینت اور بستی کی شان ہیں، بچے معصومیت کے پیکر، بے گناہی کے نمونے اور سادگی کے مجسمے ہیں۔
لیکن یہ باتیں ہمارے نونہالوں میں اسی وقت پائی جاسکتی ہیں جب کہ بچپن ہی سے دین کی بنیادی باتوں سے ان کو واقف کرایاجائے، بصورتِ دیگر وہی بچے خود ہمارے اور ملک و ملت کے لئے ناسور بن سکتے ہیں۔
:بچپن میں تعلیم وتربیت کی اسی اہمیت کے پیش نظر بندہ نے زیرنظر کتاب ترتیب دی ہے جو دس ابواب پر مشتمل ہے
ا(1) کلماتِ اسلام ونماز کی دعائیں (2) ستر مسنون دعائیں (3) سنن وآداب (4) اسلام کے بنیادی عقائد (5) طہارت کا بیان (6) نماز کا بیان (7) تجہیز و تکفین کا بیان (8) سیرتِ رسول اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم (9) چہل مختصراحادیث (10) اسمائے حسنی۔
مجھے امید ہی نہیں بلکہ یقین ہے کہ اربابِ مدارس ومکاتب بندہ کی اس کتاب کو دینیات کے نصاب میں ضرور شامل فرمائیں گے،ان شاء اللہ!۔
اللہ تعالی اس کو میرے لئے دنیا و آخرت میں بھلائی کا ذریعہ بنائے،آمین۔
مفتی رضوان نسیم قاسمی
استاذ فقه و افتاء معہد الدراسات العلیا پھلواری شریف پٹنہ
:موبائل نمبر
انڈین نمبر: 8986305186
نیپالی نمبر: 9809191037
فیس بکی دوست باخبر رہنے کے لئے ہمارا فیس بک پیج فالوو کرسکتے ہیں۔ شکریہ۔