Download (4MB)
اسلامی شادی
عورتوں کی اصلاح اعمال اور اخلاق و عادات کے موضوع پر ایک جامع اور مستند کتاب
اضافہ شده جدید ایڈیشن بترتیب جدید ۲۰۱۳ء
افادات: حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی
انتخاب و ترتیب : مولانا محمد زید مظاہری ندوی
صفحات: ۴۸۸
اشاعت پنجم : ۱۴۳۴ھ
ناشر: اداره افادات اشرفیہ دو بگا ہر دوئی روڈ لکھنو
اس مجموعہ “اسلامی شادی” میں بیاہ شادی سے متعلق ہر ہر گوشہ پر عقل و نقل کی روشنی میں تفصیل کی گئی ہے بیاہ شادی کے فوائد اسلامی احکام حسب و نسب اور لڑکی یا لڑکے کا انتخاب اور اس کا معیار، برات، جہیز، مهر، رسوم و رواج، ولیمہ وغیره تقریباً ہر ہر موضوع پر آپ کو تفصیلی کلام اس مجموعہ میں ملے گا اور یہ مجموعہ دراصل حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے جملہ ملفوظات اور تصنیفات و تالیفات کا منتخب مجموعہ ہے۔ جس کو احقر نے بڑی کوشش کے ساتھ ترتیب دیا ہے خدا کی ذات سے امید ہے کہ انشاء اللہ یہ مجموعہ اس موضوع سے متعلق انتہائی جامع اور مفید ثابت ہوگا اور جو شخص بھی اس دستور العمل کے مطابق بیاہ شادی کرے گا انشاء اللہ دنیا میں بھی چین و سکون سے زندگی بسر کرے گا اور آخرت میں بھی ثواب حاصل کرے گا۔
غیر مسلم حضرات بھی اگر اس سے استفادہ کریں تو وہ دنیا میں سکون حاصل کئے بغیر نہیں رہ سکتے ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کتاب کو گھر گھر اور ہر فرد تک پہنچایا جائے اور چونکہ عموما لوگ اردو کم جانتے ہیں اسلئے اگر دوسری زبانوں میں بھی اس کا ترجمہ ہو جائے تو انشاء اللہ بہت مفید
ہو گا اللہ پاک اس مجموعہ کو قبول فرمائے اور امت کی اصلاح و ہدایت کا ذریعہ بنائے۔ (مرتب)
MA sha Allah duniya aur akhirat ki balyi isi kitab ko parh Ker hsail ho gi yi kitab Apne doston ko tohfy me Dean jin ki shadi ho rahi ho .
Jazakallah
Mashallah jazakallah
Kitab to achi he.. Mujhe masayli-mobile naami kitab chahiyye
Mashallah..Allah tala jaza e khair de ..molana ko …
Is kitab ko padh kr ehsaas hua k a asan faal ko kis qadr musibat bna lia gya..
Log kehte h shadi ek baar hoti….is baat PR bhi gor kr lene ki zaroort h k ye vahid sunnat h jise ada krne ka sirf ek mauka milega zindagi me