Taqrib al Tahzib Urdu Sharh Sharh e Tahzib By Mufti Habibullah Qasmi تقریب التہذیب شرح اردو شرح تہذیب
Download (11MB)
تقریب التہذیب شرح شرح تہذیب
تالیف: مفتی حبیب اللہ قاسمی
صفحات: ۴۳۲
اشاعت: ۲۰۲۳
ناشر: مكتبه الحبيب، جامعہ اسلامیہ دارالعلوم اعظم گڑھ، یوپی، انڈیا
پیش لفظ سے اقتباس
فن منطق کی دقت و لطافت سے کسی کو انکار نہیں، چنانچہ کسی زمانہ میں نئے اساتذہ کے علمی امتحان کے لئے منطق و فلسفہ کے درس کا انتخاب کیا جاتا تھا، چنانچہ جب یہ خادم حضرت مولانا شاہ عبد الحلیم صاحب جونپوری علیہ الرحمہ کی خواہش و طلب پر ۱۹۸۰ء میں مدرسہ ریاض العلوم گورینی جونپور پہونچا تو پہلے ہی سال میبذی کے ساتھ شرح تہذیب کا درس اس خادم کے سپرد کیا گیا اور چند سالوں کے بعد سلم العلوم، بیضاوی ، شرح عقائد، سراجی، مختصر المعانی، جیسی اہم اور فنی کتابیں تسلسل کے ساتھ سپرد ہوتی رہیں اور ہر کتاب کا الحمد للہ فنی اعتبار سے حق ادا کیا جس کے شاہد ہزاروں تلامذہ ہندوستان میں موجود ہیں۔
ان فنون میں خاص طور پر فن منطق و فلسفہ سے ایک طویل عرصہ تک وابستگی رہی، چنانچہ درس کا ماحصل حبیب العلوم شرح سلم العلوم کے نام سے طبع ہو کر طلبہ واساتذہ کے ہاتھوں میں پہنچ چکی ہے، اس وقت تقریب التہذیب شرح شرح تہذیب کا درسی افادہ برائے استفادہ عزیز طلبہ کی خدمت میں پیش ہے۔ مجھے امید ہے کہ مطالعہ کے بعد فنی جو گہرائی اس کتاب میں ملے گی اس کو پا کر ضرور وہ خادم کو دعائیں دیں گے۔۔۔۔
Leave a Reply