Maktubaat wa Bayaz e Yaqubi By Maulana Muhammad Yaqub Nanotvi مکتوبات و بیاض یعقوبی
Download (11MB)
مکتوبات و بیاض یعقوبی اور مجرب عملیات و تعویذات و طبی نسخہ جات
استاذ العلماء حضرت مولانا محمد یعقوب صاحب نانوتوی کے مکتوبات اور آپ کی قلمی بیاض کے پانچوں حصے جس میں تصوف و سلوک، سفرنامے اور تاریخی حالات، منظومات اور آپ کے مجرب عملیات و تعویذات اور طبی نایاب و نادر نسخوں کا عجیب و غریب اور نادر مجموعہ جو عرصہ سے نایاب تھا۔
قلمي بياض: استاذ العلماء حضرت مولانا محمد یعقوب نانوتوی
حواشی و ترتیب: حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی
حواشی حصہ طب: جناب حکیم محمد مصطفی صاحب بجنوری
صفحات: ۲۹۹
ناشر: دار الاشاعت کراچی
زیر نظر کتاب مکتوبات اور بیاضی یعقوبی اس یگانہ روزگار ہستی کی یادگار ہے کہ ایسی جامع ہستی صدیوں میں پیدا ہوتی ہے ۔ یعنی استاذ الاساتذہ حضرت مولانا محمد یعقوب صاحب جو دارالعلوم دیوبند کے سب سے پہلے شیخ الحدیث ہوئے اور جو فرزند ہیں مولانا مملوک العلی صاحب کے اور شاگرد رشید ہیں حضرت شاہ عبد الغنی صاحب محدث دہلوی کے اور خلیفہ مجاز ہیں حضرت حاجی امداد اللہ مہاجر مکی کے اور ہم عصر پیر بھائی ہیں مولانا محمد قاسم نانوتوی اور حضرت مولانا رشید احمد گنگوہی کے اور جو استاد ہیں مولانا اشرف علی تھانوی او شیخ الہند مولنا محمود الحسن صاحب کے۔ آپ بہت بڑے عالم و فاضل اور اعلی پائے کے محدث وفقیہ اور کامل درجے کے مرشد و شیخ اور صاحب کشف وکرامات اور مستجاب الدعوات تھے ۔
اپ کی تصانیف میں ایک تو سوانح قاسمی ہے جو مختصر ہونے کے باوجود دریا بکوزہ کا مصداق ہے اور جس کی شرح مولانا مناظر احسن گیلانی نے بنام سوانح قاسمی تین ضحیم جلدوں میں تحریر فرمائی ہے ۔ دوسری ضیاء القلوب فارسی مصنف حضرت حاجی امداد اللہ کا عربی ترجمہ ہے جو ابھی تک شائع نہیں ہو سکا ۔ تیسری یہ زیر نظر کتاب مکتوبات و بیاضی یعقوبی ہے جس میں ابتداء میں حضرت کے مکتوبات ہیں، جو تصوف و سلوک اور شریعت و طریقت کے جامع ہیں ۔ اور آخر میں آپ کی قلمی بیاض ہے جس میں مختلف یاداشتیں اور تاریخی معلومات اور سفرنامے اور آپکی اردو شاعری و منظومات اور آپ کے مجرب عملیات و تعویزات اور طبی نایاب و نادر نسخوں کا مجموعہ حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نے مرتب فر مادیا ہے۔
Leave a Reply