Meyaari Intikhab By Abu Sahl Maaz bin Zia معیاری انتخاب

Meyaari Intikhab By Abu Sahl Maaz bin Zia معیاری انتخاب از ابو سہل معاذ بن ضیاء

Read Online

Download (2MB)

Link 1      Link 2

معیاری انتخاب
تفصیلی تعلیم کے لئے نبی کریم ﷺ کا طرز انتخاب
غیر معیاری داخلوں کے اسباب، نقصانات اور حل
طالب علم کی شخصیت، نفسیات اور رجحانات کا جائزہ
منتظمینِ مدارس، مہتممین اور اساتذہ کرام کے لئے فکری اور عملی رہنمائی

تالیف: ابو سہل معاذ بن ضیاء
صفحات: 81
اشاعت: 2025
ناشر: بین الاقوامی فیکلٹی برائے تعلیمی اور نفسیاتی علوم

 

پیش لفظ از مؤلف
اسلامی علوم و معارف کے فروغ اور دین حنیف کی حفاظت میں مدارس دینیہ کا کردار ہر دور میں بنیادی اور کلیدی رہا ہے۔ انہی مراکز علم سے وہ رجال کار تیار ہوتے ہیں جو دین کی ترویج و اشاعت، فکری راہنمائی، اور امتِ مسلمہ کی اصلاح کا بیڑہ اٹھاتے ہیں۔ تاہم، مدارس کے اس مبارک مقصد کی کامیابی کا ایک اہم اور ناگزیر عنصر وہ نظام داخلہ ہے جس کے ذریعے ان اداروں میں طلبہ کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ اگر اس انتخاب کا معیار مضبوط ، مربوط اور حکیمانہ نہ ہو، تو نہ صرف مدارس کے تعلیمی معیار پر اثر پڑتا ہے بلکہ فارغ التحصیل علماء کی فکری و عملی کیفیت بھی متاثر ہوتی ہے، جس کے اثرات پوری امت پر مرتب ہوتے ہیں۔
یہ کتاب اسی پس منظر میں مرتب کی گئی ہے تا کہ مدارس دینیہ کے منتظمین ، اساتذہ کرام ، اور دیگر متعلقین کے لیے ایک فکری و عملی راہنمائی فراہم کی جاسکے ، جس کے ذریعے وہ اپنے اداروں میں داخلے کے معیار کو بہتر بنا کر مطلوبہ مقاصد کو زیادہ مؤثر طریقے سے حاصل کر سکیں۔ اس میں مدارس کے داخلہ نظام سے متعلق بنیادی اصولوں، شرعی دلائل، تاریخی نظائر ، اور عملی حکمت عملیوں کو نہایت مدلل انداز میں پیش کیا گیا ہے ، تاکہ مدارس میں صرف وہی طلبہ داخلہ حاصل کریں جو دینی تعلیم کے حقیقی جوہر کو سمجھنے اور اس عظیم ذمہ داری کو بحسن و خوبی نبھانے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔
یہ کتاب نہ صرف مدارس کے منتظمین کے لیے ایک فکری رہنمائی فراہم کرتی ہے بلکہ اساتذہ کرام اور طلبہ کے سر پرستوں کے لیے بھی ایک دعوت فکر ہے کہ وہ مدارس کے نظام انتخاب کو محض ایک رسمی کارروائی نہ سمجھیں، بلکہ اسے ایک ایسا منظم ، مستحکم اور دانشمندانہ عمل بنائیں جو امت کے مستقبل پر مثبت اثر ڈال سکے۔ اس راہ میں اگر ہم تھوڑی سی محنت اور حکمت عملی سے کام لیں، تو مدارس کے اندرونی و بیرونی کئی مسائل از خود حل ہو سکتے ہیں، اور ایک ایسا مضبوط تعلیمی و تربیتی نظام تشکیل پاسکتا ہے جو امت مسلمہ کو در پیش فکری و عملی مسائل کا بہتر طور پر مقابلہ کرنے کے قابل ہو۔
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ اس کوشش کو قبول فرمائے ، مدارس دینیہ کے لیے نافع بنائے ، اور ہمیں اپنے دین کی صحیح خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

Sponsored by

Sponsored by

Sponsored by

Sponsored by

One comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  1. ماشاءاللہ بارک اللہ۔ اللہ اس کاوش و کاہش کو قبول عام فرمائے