Download (4MB)
دروس رمضان – مہینہ بھر کی ترتیب کے مطابق
ائمہ مساجد کے لئے بہترین تحفہ
مؤلف : مولانا عبد الاحد بستوی۔
صفحات: ۷۱
ناشر: مسجد عمر بن خطاب ڈون
پیش لفظ
رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ بہت سی خوبیوں کا حامل ہے، انہی میں سے ایک یہ ہے کہ یہ مومن کی تربیت وٹریننگ کا مہینہ بھی ہے، تقریباً دس سال سے اوپر کا زمانہ امامت کی خدمت میں گزر گیا ہے، اس درمیان جب بھی رمضان کا مہینہ آتا تھا۔۔۔۔ تو چونکہ جس علاقہ میں راقم الحروف امامت کا فریضہ انجام دیتا ہے، یہاں بعد نماز فجر ” فضائل اعمال“ کتاب پڑھنے کا معمول ہے۔۔۔۔۔ لہذا میں بھی پڑھتا تھا لیکن دل میں یہ تڑپ اور فکر رہتی تھی کہ یہ تربیت کا مہینہ ہے، اس لیے اس مہینہ میں فضائل کی تعلیم کے ساتھ ساتھ قرآن پاک کی تعلیم اور رمضان سے متعلقہ ضروری مسائل بھی لوگوں کے سامنے آنا چاہیے، تا کہ لوگ زیادہ مستفیض ہوں ، پھر اسی فکر و خیال کو بنیاد بنا کر بندہ نے ” دروس رمضان“ کے نام سے تیس (۳۰) اسباق پر مشتمل کتاب ترتیب دینے کا عزم بالجزم کر لیا، پروردگار کے فضل و کرم سے تقریبا ایک سال کی محنت کے بعد یہ مجموعہ مکمل ہوا، جو اب آپ کی خدمت میں حاضر ہے، الحمد الله الذی بنعمته تتم الصالحات۔۔۔۔ الخ