Download (23MB)
رشک اولیاء حیات اختر
شيخ العرب والعجم عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب نور اللہ مرقدہ کی مفصل سوانح حیات
جامع و مرتب: حضرت اقدس سید عشرت جمیل میر صاحب
صفحات: ۷۹۵
اشاعت اول: ذی الحجه ۱۴۳۸ مطابق ستمبر ۲۰۱۷ء
ناشر: اداره تالیفات اختریہ کراچی
اس کتاب کی اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس کے اندر بیان کرده تقریباً تمام واقعات و حالات صاحب سوانح شيخ العرب والعجم حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب کے ان ہزاروں کیسٹوں سے سن کر لکھے گئے ہیں جو حضرت میر صاحب نے اپنی حیات میں محفوظ کی تھیں۔ صرف چند باتیں ایسی ہیں جو حضرت میر صاحب نے براہ راست حضرت والا ہی سے سنی اور لیسٹر (انگلینڈ) اور جنوبی افریقہ کے شہروں ڈربن ، آزاد ول، لینیشیا میں حضرت والا ﷺ کے حکم پر مخلص احباب کی مجلس میں سنائی تھیں۔
چونکہ حضرت والا ﷺ کی حیات مبارکہ حضرت والا کے تینوں مشائخ ( حضرت پھولپوری ، حضرت ہردوئی ، حضرت پرتاب گڑھی ہی کے تذکرے کے بغیر نامکمل رہتی ، اس لئے ان تینوں مشائخ کا تذکرہ خود حضرت والا کی زبان میں بیان کیا گیا ہے۔
جس طرح حضرت والا نے اپنے دوسرے مجموعہ کلام آئینہ محبت کے آخر میں حضرت میر صاحب پی کو اپنا کلام منظوم شامل کر کے چھاپنے کا حکم فرمایا تھا، اسی طرح ایک یادگار کے طور پر اس کتاب کے آخر میں حضرت میر صاحب ﷺ کے حالات زندگی شامل کئے گئے ہیں۔
فیس بکی دوست باخبر رہنے کے لئے ہمارا فیس بک پیج فالوو کرسکتے ہیں۔ شکریہ۔