راولپنڈی - کراچی

امتِ مسلمہ کی زبوں حالی پر اہلِ علم و دانش بے چین و مضطرب دکھائی دیتے ہیں اور فکری آبیاری کے لیے عملاً کام کرنا چاہتے ہیں، لیکن شخصیت سازی کے اسلوب سے عدم واقفیت کی وجہ سے مؤثر دینی کام نہیں کر پاتے۔ عملی میدان میں پیش آمدہ مشکلات کے باعث انہیں ایک ایسے مربی کی تلاش ہوتی ہے جو عملی کام کے تقاضوں اور اسالیب سے آگاہ کرے اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مثبت دینی کام میں لگا دے۔

اسی ضرورت کے پیشِ نظر عملی کام کا تجربہ رکھنے والے علماء و فضلاء کے لیے یہ مختصر کورس مرتب کیا گیا ہے، تاکہ انہیں دورِ حاضر کے چیلنجز سے روشناس کرایا جائے اور مؤثر دینی خدمت کا طرز سکھایا جائے، تاکہ وہ اپنی ذات کو معاشرے کے لیے نافع و مؤثر بنا سکیں۔

رجسٹریشن و تفصیلات
albn.org/ulama

Imam Abu Hanifa Sawanih o Afkar By Mufti Amanat Ali Qasmi امام ابوحنیفہ سوانح و افکار

Read Online

Imam Abu Hanifa Sawanih o Afkar By Mufti Amanat Ali Qasmi امام ابوحنیفہؒ سوانح و افکار

Download (2MB)

Link 1       Link 2

امام ابوحنیفہ سوانح و افکار

تالیف: مفتی امانت علی قاسمی استاذ حدیث و فقہ دار العلوم حیدرآباد
صفحات: ۲۷۲
اشاعت: ۱۴۳۷ ھ / ۲۰۱۶ء
ناشر: ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس دہلی

یہ کتاب حضرت امام اعظم کی روشن زندگی اور آپ کی عظیم علمی خدمات پر ایک سرسری جائزہ ہے، امام صاحب پر عربی اور اردو میں سو سے زائد کتابیں لکھی گئی ہیں، اور وہ بھی علم وفن کے تاجداروں علمی دنیا میں چمکتے دمکتے روشن ستاروں اور بحر تحقیق کے شناوروں اور قرطاس و قلم کے عظیم مسافروں کی خامہ فرسائی کا نتیجہ ہیں، ظاہری بات ہے کہ بازار حسن میں اس حبشی غلام کی کیا حیثیت ہے؟ اور قرطاس و قلم کے تاجداروں کے درمیان اس گداگر کی کیا جرات ہے؟ لیکن انگلی کٹا کر شہیدوں کی فہرست میں نام شامل کرنے اور امام صاحب کے عقیدت مندوں کی صف میں جگہ پانے کے لئے ایک بےجا جرات و جسارت کی ہے۔
اس کتاب کے تین ابواب ہیں: پہلا باب حیات و افکار پر مشتمل ہے، جس میں حسب ذیل پانچ فصلیں ہیں: (۱) امام ابو حنیفہ کی سیرت کے چند نقوش (۲) امام ابوحنیفہ اور تصوف (۳) امام صاحب کی معاشی سرگرمیاں (۴) امام ابوحنیفہ کے سیاسی افکار (۵) امام صاحب کی فراست ۔
دوسرا باب علمی خدمات پر محیط ہے، جس میں ترتیب وار تین فصلیں ہیں: (۱) امام ابوحنیفہ بحیثیت محدث (۲) امام ابوحنیفہ اور ان کا فقہی منبج (۳) فقہ حنفی کی تدوین کا شورائی نظام ۔
تیسرا باب ہے امام ابو حنیفہ اہل علم کی نظر میں، اس میں بھی ترتیب وار تین فصلیں ہیں: (۱) امام ابو حنیفہ محدثین اور ائمہ جرح و تعدیل کی نظر میں (۲) امام ابوحنیفہ عبداللہ ابن مبارک کی نظر میں (۳) امام ابوحنیفہ اہل حدیث علماء کی نظر میں ۔

Sponsored by

Sponsored by

Sponsored by

Sponsored by

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *