راولپنڈی - کراچی

امتِ مسلمہ کی زبوں حالی پر اہلِ علم و دانش بے چین و مضطرب دکھائی دیتے ہیں اور فکری آبیاری کے لیے عملاً کام کرنا چاہتے ہیں، لیکن شخصیت سازی کے اسلوب سے عدم واقفیت کی وجہ سے مؤثر دینی کام نہیں کر پاتے۔ عملی میدان میں پیش آمدہ مشکلات کے باعث انہیں ایک ایسے مربی کی تلاش ہوتی ہے جو عملی کام کے تقاضوں اور اسالیب سے آگاہ کرے اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مثبت دینی کام میں لگا دے۔

اسی ضرورت کے پیشِ نظر عملی کام کا تجربہ رکھنے والے علماء و فضلاء کے لیے یہ مختصر کورس مرتب کیا گیا ہے، تاکہ انہیں دورِ حاضر کے چیلنجز سے روشناس کرایا جائے اور مؤثر دینی خدمت کا طرز سکھایا جائے، تاکہ وہ اپنی ذات کو معاشرے کے لیے نافع و مؤثر بنا سکیں۔

رجسٹریشن و تفصیلات
albn.org/ulama

Islam mera Pasandida Mazhab Kion? By Maulana Pir Gul Raees اسلام میرا پسندیدہ مذہب کیوں؟

Islam mera Pasandida Mazhab Kion? By Maulana Pir Gul Raees اسلام میرا پسندیدہ مذہب کیوں؟ از حضرت مولانا پیر گل رئیس صاحب نقشبندی مجددی

Read Online

Download (18MB)

Link 1       Link 2

اسلام میرا پسندیدہ مذہب کیوں؟

آج کل سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بعض لا دینی قوموں کے آلہ کار وطن عزیز کے ہونہار طالب علموں کے ذہنوں میں دینِ اسلام کے بارے میں شکوک و شبہات ڈال کر ان کے ایمان پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں طلبہ ہر قوم اور ہر ملک کے مستقبل کی امید ہوتے ہیں اور انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ان کے ہر منفی یا مثبت اقدام سے ملک و قوم کا مستقبل روشن یا تاریک ہو سکتا ہے۔
الحمد للہ اگر ایک طرف اسلام مخالف قوتیں مسلمانوں کے بچوں کو گمراہ کرنے میں مصروف ہیں تو دوسری طرف دین اسلام اور امت مسلمہ کا درد رکھنے والے حضرات دن رات ایک کر کے تحریر کے ذریعے نو نہالانِ وطن کی ذہنی و فکری تربیت کر کے انہیں کفار کے مکر و فریب سے بچانے کی فکر میں لگے رہتے ہیں زیر نظر کاوش اسی سلسلے کی ایک سنہری پیش رفت ہے جو دراصل گومل یو نیورسٹی کے طلباء کرام کے سامنے ایک بیان ہے، افادیت کے پیش نظر طلباء کرام اور پروفیسر حضرات کی خواہش پر تحریری شکل دی گئی ہے۔

تالیف: حضرت مولانا پیر گل رئیس صاحب نقشبندی مجددی
مرتب: مفتی محمد عبداللہ صاحب نقشبندی

صفحات: 95
ناشر: قاسم نانوتوی لائبریری بنوں

Sponsored by

Sponsored by

Sponsored by

Sponsored by

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *