Amwal e Zakat ki Sarmayakari By IFA اموال زکاۃ کی سرمایہ کاری از اسلامی فقہ اکیڈمی

Amwal e Zakat ki Sarmayakari By IFA اموال زکاۃ کی سرمایہ کاری

غرباء کو زکاۃ کے ذریعہ فائدہ پہنچانے کے لئے کیا اموال زکوۃ کی سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے؟ اس اہم مسئلہ پر منعقد ہونے والے تیرہویں فقہی سمینار کے علمی مقالات ، اہل علم کے مناقشات اور اجتماعی طور پر طے پانے والے تجاویز کا مجموعہ

Kitabat e Wahi aur Katibeen By Maulana Muhammad Nafe Arfi کتابت وحی اور کاتبین از مولانا محمد نافع عارفی صاحب

Kitabat e Wahi aur Katibeen By Maulana Muhammad Nafe Arfi کتابت وحی اور کاتبین

وحی کی حقیقیت ، وحی کی مختلف کیفیات ، وحی کے عقلی امکان ، حفاظت قرآن کے غیبی نظام ، عہد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں کتابت وحی کا نظام اور مختلف ادوار میں جمع قرآن کے علاوہ ممتاز کاتبین وحی رضی اللہ عنہم کے حالات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ نیز ہر بات مستند مراجع کے حوالہ سے عام فہم اور سلیس زبان میں کہی گئی ہے۔

Dabistan e Ramzan By Maulana Salman Al Khair Naeemi Qasmi دبستان رمضان از مولانا محمد سلمان الخیر صاحب نعیمی سہارنپوری

Dabistan e Ramzan ul Mubarak By Maulana Salman Al Khair Naeemi دبستان رمضان المبارک

رمضان المبارک کا استقبال و اہتمام، روزه، سحر و افطار، تراویح و قرآن، اعتکاف، شب قدر اور صدقۃ الفطر کے فضائل و فوائد، احکام مسائل۔ حضرت نبی اکرم ﷺ اور سلف صالحین کے معمولات رمضان المبارک۔ ہمارے اکابر و مشائخ کے یہاں رمضان کے اہتمام و نظام الاوقات کا نصیحت آموز و دلنشین تذکرہ۔ عید کی رات کی عظمت، عید کے دن کا پیغام، نماز عید اور اس کے تفصیلی احکام و مسائل۔ رمضان المباک کےبعد کی زندگی کیسی ہو؟ یہ اور ان کے علاوہ اور بہت سی اہم و ضروری چیزوں کے مفصل اور محقق تذکرے پر مشتمل قیمتی مجموعہ

Fahm e Deen Course By Maulana Akhund فہم دین کورس از مفتی محمد آخوند

Fahm e Deen Course By Maulana Muhammad Akhund فہم دین کورس

نجاست، وضو، غسل، تیمم، موزوں پر مسح اور عورتوں کے مخصوص مسائل، نماز، زکوۃ، رویت ہلال اور روزوں کے احکام عام فہم انداز اور دلنشین انداز میں۔
یہ ستائیس اسباق کا مجموعہ ہے۔ اگر یکم رمضان المبارک سے اسباق شروع کیے جائیں ، تو ستائیس رمضان المبارک تک طہارت ، نماز ، زکوۃ اور روزہ کے بنیادی مسائل اسباق کی صورت میں متعلمین کی سامنے آجائیں گے ۔

Imtihani Nafsiyaat By Abu Sahl Maaz bin Zia - امتحانی نفسیات از ابو سہل معاذ بن ضیاء

Imtihani Nafsiyaat By Abu Sahl Maaz bin Zia امتحانی نفسیات

تعلیمی کامیابی کا یقینی فارمولہ - طلبہ ، اساتذہ اور والدین کے لیے عملی رہنمائی - یہ کتاب ہر اس شخص کے لیے ہے جو امتحانات کو دباؤ کے بجائے ایک مثبت اور تعلیمی ترقی کا ذریعہ بنانا چاہتا ہے۔ از ابو سہل معاذ بن ضیاء

Dars e Ramazan fi Masail Ramazan By Mufti Muhammad Ismail درس رمضان فی مسائل رمضان از مفتی محمد اسماعیل صاحب

Dars e Ramazan By Mufti Muhammad Ismail درس رمضان

درس رمضان فی مسائل رمضان - ائمہ مساجد اور خطباء کے لئے ایک ایسی کتاب جس میں مضان المبارک کے ضروری مسائل کو درس کی صورت میں جمع کئے گئے ہیں تاکہ وہ سمجھ کر یا پڑھ کر عوام کو سنائیں۔کتاب مختصر ، جامع اور عام فہم ہے۔ - مولانا مفتی محمد اسماعیل صاحب