Download (6MB)
رہنمائے خطابت
خطابت کے اصول و آداب، خطابت سیکھنے کے طریقے
مصنف: مفتی ابو لبابہ شاه منصور
طبع سوم: شوال 1430ھ ستمبر 2009 ء
صفحات: ۲۸۹
ناشر: السعید
تحریر و تقریر دعوت کے دو ذرائع ہیں۔ علمائے کرام کو اللہ تعالی نے چونکہ داعی بنا کر داعیوں کا وارث بنا کر مبعوث کیا ہے ، اس لیے ان دونوں فطری ذرائع اظہار میں مہارت کا حصول ان کے فرضِ منصبی کی ادائیگی کالازمی تقاضا ہے۔ ویسے بھی مشاہدہ ہے کہ طالب جان فطری طور پر ادیب اور خطیب ہوتے ہیں۔ ان کی فطری اور وہبی صلاحیتوں کو جلا دینے کے لیے اگر انہیں تربیتی عمل سے گزار دیا جائے تو یہ دعوت دین کے مختلف میدانوں میں اپنے کارہائے منصبی بطریق احسن انجام دے سکتے ہیں۔ ان مہارتوں کی تربیت کی ابتدا طالب علمی کے آغاز سے ہو جانی چاہیے اور ایک پختہ کا ر داعی اور لکھاری بننے تک اسے جاری رہنا چاہیے تا کہ مدارس کی فضا میں یہ دو چیزیں اور ان کے اصول و آداب اتنی اچھی طرح رچ بس جائیں کہ جو بھی طالب علم دینی مدارس کے گہوارے میں وقت گزارے وہ دعوت کے ان دو بنیادی اور لازمی رویوں سے بھر پور طور پر مانوس اور واقف ہو۔
تحریر کیسے سیکھیں؟ اور رہنمائے خطابت نامی دو کتا بیں اسی آرزو کا اظہار ہیں۔۔۔۔ مصنف
عناوین
خطابت کیا ہے؟۔ خطابت کی اقسام۔ تقریر کی تیاری کے پانچ مراحل۔ خطیب کے لیے چند نا گزیر چیزیں۔ تقریر کے لوازم۔ تقریر کی خوبیاں۔ تقریر کی خامیاں۔ کامیاب تقریر کی چار صفات۔ تقریر کے اُصول۔ تقریر کو موثر کیسے بنایا جاتا ہے؟۔ تقریر سیکھنے والے کے لیے گیارہ نصیحتیں۔ تقریر سیکھنے والے کے لیے چالیس ہدایات.۔ تقریر سیکھنے والے کے لیے سو مشورے۔ تقریر سیکھنے اور سکھانے کے طریقے۔ درس قرآن کی تیاری۔ مدرس قرآن کے لیے پانچ اہم ہدایات.۔ درس قرآن کے لیے وقت کی تقسیم .۔ مخصوص سورت کے درس کی تیاری۔ موضوعاتی درس قرآن کی تیاری۔ اطاعت کے موضوع پر درس کا نمونہ۔ درس حدیث۔ لیکچر کی تیاری۔
فیس بکی دوست باخبر رہنے کے لئے ہمارا فیس بک پیج فالوو کرسکتے ہیں۔ شکریہ۔
“تحریر کیسے لکھیں” مفتی ابو لبابہ کی کتاب اگر آپ اپلوڈ کر دیں تو عین نوازش ہوگی
Older posts par Click karne par Old post k bajae wahi page open ho raha hai.
Maray pas to teek aaraha hai. shayed wordpress ki system ki kharabi ho.
pir se check karen agar hosaky to kisi awr wordpress k blog ko bhi check karen. Browser ko chang krkay bhi check karen.
Shukria