Shariat me Urf ka Itibar By Mufti Muhammad Musab شریعت میں عرف کا اعتبار
Download (3MB)
شریعت میں عرف کا اعتبار اور اس کے حدود و قیود
مصنف نے عرف سے متعلق جملہ مباحث کو مکمل تحقیق اور بحث و تمحیص کے ساتھ درج کرنے کی کوشش کی ہے، متقدمین و متاخرین اور دور حاضر کے فقہاء اور ارباب فتاوی نے اس موضوع سے متعلق جو کچھ لکھا ہے، ان سب کا اعتراف کرتے ہوئے موصوف نے اپنی اس کتاب کو ترتیب دیا ہے، عرف کے تمام گوشوں پر سیر حاصل گفتگو کی ہے، کتاب کے آغاز میں شامل تفصیلی فہرست سے معلوم ہوتا ہے کہ عرف و عادت سے متعلق جتنے پہلو تحقیق طلب ہو سکتے تھے ان سب سے تعرض کیا گیا ہے، عرف و عادت کے مقبول و معتبر ہونے کی شرائط و ضوابط کو بھی تفصیل سے ذکر کیا ہے۔ فقہ و فتاوی کے مختلف مباحث اور ابواب میں عرف و عادت پر مبنی مسائل کو حوالوں کے ساتھ ذکر کیا ہے۔
مرتب : مفتی محمد مصعب صاحب معین مفتی دار الافتاء دارالعلوم دیوبند
نظر ثانی: حضرت مولانا مفتی زین الاسلام صاحب قاسمی مفتی دارالعلوم دیوبند
اشاعت دوم: محرم ۱۴۴۰ ھ مطابق ستمبر ۲۰۱۸ء
صفحات: ۲۵۷
ناشر: مکتبہ علم و فقہ دیوبند
Leave a Reply