Surah Yusuf ke 101 Fawaid By Maulana Zulfiqar Ahmad Naqshbandi سورہ یوسف کے ایک سو ایک فوائد

   

Read Online

Surah Yusuf ke 101 Fawaid By Maulana Zulfiqar Ahmad Naqshbandi سورہ یوسف کے ایک سو ایک فوائد

Download (6MB)

Link 1       Link 2

سورہ یوسف کے ایک سو ایک فوائد
از افادات: حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی
مرتب: مولانا محمد حنیف نقشبندی
صفحات: ۴۵۹

اشاعت اول اکتوبر 2011 ء
ناشر: مكتبة الفقير

حضرت اقدس حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ نے معہد الفقیر الاسلامی جھنگ کے طلبہ کے سامنے سورہ یوسف کے فوائد پر مبنی پوری سورت کے معارف بیان فرمائے ۔ یہ معارف لمبی نشستوں میں مکمل ہوئے ۔ ہر نشست کے آخر میں مدارس میں تفسیر کا درس دینے والے علماء سے اکثر سنا کہ ہم نے بارہا سورہ یوسف کی تفسیر طلبا کو پڑھائی، مگر یہ معارف تو ہمارے وہم و گمان میں بھی کبھی نہیں آئے تھے جو حضرت اقدس دامت برکاتہم العالیہ نے بیان فرمائے ہیں ۔ واقعی یہ معارف اپنی افادیت کے اعتبار سے بہت زیادہ اہمیت کے حامل ہیں۔ غالبا اسی وجہ سے حضرت اقدس دامت برکاتہم العالیہ نے اس کتاب کا نام ” سورہ یوسف کے ۱۰۱ فوائد تجویز فرمایا ہے۔
یہ معارف محض چند تفسیروں سے اخذ نہیں کیے گئے بلکہ ان معارف کے بیان کے دوران قدیم و جدید ستاسی ۸۷ تفاسیر حضرت اقدس دامت برکاتم کے زیر مطالعہ رہیں۔ چونکہ حضرت اقدس دامت برکاتہم تصوف کے نقشبندیہ سلسلہ کے ایک خادم ہیں، اس لیے ان کے بیان کردہ ان معارف میں تفسیر مظہری کی طرح جا بجا صوفیانہ رنگ جھلکتا ہے۔۔۔
حضرت اقدس دامت برکاتہم العالیہ نوجوانوں کی اخلاقی تربیت پر عام بیانات میں بھی بہت زور دیتے ہیں ۔ سورہ یوسف کے معارف میں حضرت یوسف علیہ سلام کے قصے کی مناسبت ۔ سے اس موضوع کو خوب کھول کر بیان کیا ہے ۔ کیونکہ حضرت جی دامت برکاتہم العالیہ کے اولین مخاطب معہد الفقیر کے نوجوان طلبہ ہی تھے۔۔۔
اللہ تعالیٰ نے اس قصے کو ” اَحْسَنُ الْقَصَص “ کہا ہے، اس لیے کہ اس میں ہر طبقہ زندگی کے افراد کے لیے عبرت کی باتیں ہیں ۔ چنانچہ ان معارف کے مطالعہ سے آپ کو پتہ چلے گا کہ قصہ یوسف بادشاہوں کے لیے، بادشاہوں کے غلاموں کے لیے ، اہل تقوی کے لیے ، خواہش پرستوں کے لیے، درگزر کرنے والوں کے لیے، حاسدین کے لیے ، اہل علم کیلیے ، حسن و جمال والوں کے لیے اور دین کا کام کرنے والوں کے لیے کیسے باعث عبرت ہے۔

   

Leave a Reply