Talaq e Salasa aur Hafiz Ibn e Qayyim By Maulana Ateequr Rahman Sambhali طلاق ثلاثہ اور حافظ ابن قیم
Download (2MB)
طلاق ثلاثہ اور حافظ ابن القيم
تین طلاق برابر ایک طلاق کے سب سے اہم وکیل علامہ حافظ ابن القیم کی بحث کا عام فہم تنقیدی جائزہ
از: مولانا عتیق الرحمن سنبھلی
صفحات: ۱۰۶
ناشر: الفرقان بکڈپو نظیر آباد لکھنو
گزشتہ سال ۱۹۹۳ء میں جب ہمارے یہاں ایک مجلس کی تین طلاقوں کا مسئلہ ایک آفت ناگہانی کے طور پر نازل ہوا۔ اور اس سلسلے میں حافظ ابن القیم کا نام اس حیثیت سے بیچ میں آیا کہ جو لوگ ایسی تین طلاقوں کو ایک ہی ماننے کی رائے رکھتے ہیں اُن کے دلائل اور موقف کی سب سے پہلے اور سب سے زیادہ شرح وبسط کے ساتھ ترجمائی آپ ہی کی کتابوں میں ملتی ہے۔ تو مذکورہ بالا ذہنی پس منظر میں قدرتی طور سے جی چاہا کہ ان کتابوں سے رجوع کیا جائے اور حتی الامکان آپ کے موقعت کو پوری طرح سمجھا جائے۔ اور یہ اس لئے کہ اس موقف کی جو ترجمانی دوسرے ذرائع سے سامنے آرہی تھی، اولاً ذہن اُس میں کوئی علمی وزن نہیں محسوس کرتا تھا۔ ثانیاً کچھ باتیں تحقیق طلب محسوس ہوتی تھیں۔ ذیل میں اپنے اس مطالعے کی کچھ روداد اور اس کا تاثر قلمبند کرنا اس لئے مقصود ہے کہ اس سے نئے طالبان علم کو شاید کچھ فائدہ پہنچے۔
Talaq e Salas By Maulana Habib ur Rahman Azmi طلاق ثلاث صحیح مآخذ کی روشنی میں
Leave a Reply