Download (7MB)
تراویح کے مسائل کا انسائیکلو پیڈیا
مؤلف: مفتی محمد انعام الحق قاسمی، دار الافتاء جامعة العلوم الاسلاميه علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
صفحات: ۴۰۲
ناشر: بیت العمار کراچی
عرض مؤلف
رمضان المبارک تمام مہینوں میں سب سے زیادہ برکت والا مہینہ ہے، اتنی رحمتیں اور برکتیں کسی اور مہینے میں نازل نہیں ہوتیں، اس کی اہمیت اتنی زیادہ ہے کہ اس مہینہ میں جنت کا دروازہ کھول دیا جاتا ہے اور جہنم کا دروازہ بند کر دیا جاتا ہے اور سرکش شیطانوں کو قید کر دیا جاتا ہے ، رزق میں فراوانی کر دی جاتی ہے، صحت و تندرستی کونئی زندگی ملتی ہے، جسم کو نقصان دینے والی چیزیں نکال دی جاتی ہیں، نورانیت میں اضافہ ہوتا ہے، تلاوت کی آوازیں ہر طرف سے آتی ہیں ، مسجدیں بھی آباد، گھروں میں بھی عبادتوں کی بہار ہوتی ہے ، ہر آدمی کچھ نہ کچھ ثواب کمانے کی فکر کرتا ہے، اور اللہ تعالیٰ کی جانب سے دن میں روزہ کی عبادت اور رات میں تراویح کا اضافہ قدردانوں کے لیے ایک الگ نعمت ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تراویح کی نماز مسجد نبوی میں تین دن جماعت کے ساتھ ادا کی ، پھر اس کے بعد صحابہ کرام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی منشاء کو سمجھتے ہوئے ہیں رکعات تراویح کی نماز رمضان المبارک کی ہر رات میں پابندی سے ادا کرتے رہے اور اب تک امت ادا کرتی آرہی ہے اور قیامت تک یہ سلسلہ جاری رہے گا، جب تک مسلمان زندہ رہیں گے تراویح کا سلسلہ جاری رہے گا۔
عجیب بات ہے کہ رمضان المبارک میں ایک طرف اجر بھی زیادہ ، رحمتیں اور برکتیں بھی زیادہ تو دوسرے مہینوں کی بنسبت رات دن کی عبادت میں اضافہ، دن میں روزہ، رات میں دوسری نمازوں کے علاوہ تراویح کا اضافہ تا کہ لوگوں کا دامن نیکیوں سے خوب بھر
جائے اور آخرت میں کام آئے۔
آج جو لوگ ہیں بیس رکعات تراویح پڑھ رہے ہیں کل قیامت کے دن اُن کی خوشیوں کی کوئی انتہا نہیں ہوگی، کیونکہ یہ جماعت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم، خلفائے راشدین اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی اتباع کرنے والی ہے، اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے ، آمین
چونکہ یہ خاص عبادت پورے سال میں صرف ایک مہینہ کے لیے لازم ہوتی ہے، اس لیے اس کے مسائل سے بھی عام طور پر لوگ نا واقف ہوتے ہیں، اور جو واقف ہوتے ہیں اُن کے ذہن میں بھی کبھی مسئلہ ہوتا ہے کبھی نہیں ہوتا ، اس لیے بندہ نے تراویح کے ممکنہ مسائل کو ایک جگہ پر حروف تہجی کی ترتیب سے جمع کر دیا ہے، تا کہ نکالنے، سمجھنے اور عمل کرنے میں آسانی ہو۔
فیس بکی دوست باخبر رہنے کے لئے ہمارا فیس بک پیج فالوو کرسکتے ہیں۔ شکریہ۔