راولپنڈی - کراچی

امتِ مسلمہ کی زبوں حالی پر اہلِ علم و دانش بے چین و مضطرب دکھائی دیتے ہیں اور فکری آبیاری کے لیے عملاً کام کرنا چاہتے ہیں، لیکن شخصیت سازی کے اسلوب سے عدم واقفیت کی وجہ سے مؤثر دینی کام نہیں کر پاتے۔ عملی میدان میں پیش آمدہ مشکلات کے باعث انہیں ایک ایسے مربی کی تلاش ہوتی ہے جو عملی کام کے تقاضوں اور اسالیب سے آگاہ کرے اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مثبت دینی کام میں لگا دے۔

اسی ضرورت کے پیشِ نظر عملی کام کا تجربہ رکھنے والے علماء و فضلاء کے لیے یہ مختصر کورس مرتب کیا گیا ہے، تاکہ انہیں دورِ حاضر کے چیلنجز سے روشناس کرایا جائے اور مؤثر دینی خدمت کا طرز سکھایا جائے، تاکہ وہ اپنی ذات کو معاشرے کے لیے نافع و مؤثر بنا سکیں۔

رجسٹریشن و تفصیلات
albn.org/ulama

Tohfa e Tarawih By Maulana Abdur Raheem Falahi تحفہ تراویح

Tohfa e Tarawih - تحفہ تراویح

Read Online

Download (2MB)

Link 1        Link 2

تحفه تراویح
مؤلف: مولانا عبد الرحیم صاحب فلاحی استاد تفسیر وحدیث جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا
صفحات: ۱۰۵

ناشر: جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا

ہر شخص دعوئے وفا کے ساتھ ساتھ روحانیت سے کٹ کر مادیت کی مشغول ترین زندگی میں ایسا مستغرق ہوتا جارہا ہے کہ طوطے کی طرح کبھی کبھار تلاوت کی توفیق ہو جاتی  ہے اسی پر قناعت کرتا ہے، حالانکہ جہاں قرآن کی تلاوت مطلوب ہے ، وہاں قرآن کے ہو جاتی مطالبات سے واقفیت بھی اتنی ہی ضروری ہے۔ عام مسلمان سمجھتے ہیں کہ تراجم قرآنیہ مدارس کے طلباء یا پڑھے لکھے طبقہ کیلئے ہیں اور تفاسیر قرآنیہ علماء و مفسرین کیلئے ، حالانکہ قرآن تو هدى للناس ہے، اس لئے سارے لوگوں کیلئے اس کے ضروری مضامین سے واقف ہونا لابدی ہے، اسی ضرورت کے پیش نظر ہمارے مشغول و مصروف اور کم فرصت افراد کے کانوں میں صدائے نورانی اور ندائے قرآنی گونجنے لگے اور ہم سب کیلئے قرآن سے استفادہ آسان ہو جائے ، یہ مختصر رسالہ ترتیب دیا گیا ہے جس میں سوا پارہ کی ترتیب سے کل ۲۷ / تراویح میں پورے قرآن مجید کا خلاصہ پیش کیا گیا۔  روزانہ سوا پارہ کی کے لحاظ سے مضامین قرآن کا خلاصہ جسمیں اس حصے میں آنے والے احکام و قصص کی طرف بھی اشارہ ہے اور تذکیری و دعوتی مضمون کو بھی نمایاں کیا گیا ہے، زبان آسان و عام فہم ہے اور اختصار ملحوظ ہے تا کہ پانچ سات منٹ کے وقفہ میں پڑھ لیا جائے۔

Sponsored by

Sponsored by

Sponsored by

Sponsored by

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *