مظاہر حق اردو زبان میں مشکوہ شریف کی مستند، قابل اعتماد اور مقبول شرح ہے جو ابتداء تالیف سے علماء، طلباء اور عوام و خواص سب ہی کی نگاہوں کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ قدیم نسخے کی زبان و بیان کی قدامت اور انداز کے نامانوس اور ناقابل فہم ہونے کے باعث کتاب سے استفادہ سخت مشکل تھا اس احساس کے پیش نظر فاضل دار العلوم دیوبند جناب مولانا عبد اللہ جاوید غازی پوری مدظلہم نے اس عظیم کتاب کو دور حاضر کی مہذب، شگفتہ اور سلیس زبان میں تبدیل کیا۔ با محاوره و سلیس ترجمہ، تسہیل، قوسین میں تشریح ، اضافہ عنوانات، احادیث کے نمبر شمار اور پیرا گراف قائم کر کے اساتذہ و طلباء کے لئے اسے نہایت سہل و مفید بتا دیا۔ درس حدیث اور اپنے دامن علم کو احادیث نبوی ﷺ کے گراں قدر موتیوں سے مالا مال کرنے کے لئے بے مثال کتاب۔
افادات: علامہ نواب محمد قطب الدین خان دہلوی
ترتیب جدید: مولانا عبد اللہ جاوید غازی پوری
جلد 1: کتاب العلم۔ کتاب الطہارۃ۔ کتاب الصلوۃ۔
جلد 2: کتاب الجنائز۔ کتاب الزکوۃ۔ کتاب الصوم۔ کتاب فضائل القرآن۔ کتاب الدعوات۔ کتاب اسماء اللہ تعالی۔ کتاب المناسک۔
جلد 3: ۔ کتاب البیوع۔ کتاب النکاح۔ کتاب العتق۔ کتاب الایمان والنذور۔ کتاب القصاص۔ کتاب الحدود۔ کتاب الامارۃ والقضاء۔ کتاب الجہاد۔
جلد 4: کتاب الصید والذبائع۔ کتاب الاطعمہ۔ کتاب اللباس۔ کتاب الطب والرقی۔ کتاب الرؤیا۔ کتاب الأداب۔کتاب الرقاق۔ کتاب الفتن۔
جلد 5: کتاب صفۃ القیامۃ والجنۃ والنار۔ باب فضائل سید المرسلین ﷺ۔ کتاب المناقب والفضائل۔
Leave a Reply