Ayaat ke Akhir me Asmae Husna By Mufti Iqbal Bin Muhammad Tankarvi قرآنی آیات کے اخیر میں اسمائے حسنی لانے کی وجوہات

   

Read Online

Ayaat ke Akhir me Asmae Husna By Mufti Iqbal Bin Muhammad Tankarvi قرآنی آیات کے اخیر میں اسمائے حسنی لانے کی وجوہات

Download (6MB)

Link 1       Link 2

قرآنی آیات کے اخیر میں اسماء حسنیٰ لانے کی وجوہات
حکمتیں مصلحتیں ، لطائف، مناسبات
مؤلف: مولانا مفتی اقبال بن محمد ٹنکاروی شیخ الحدیث و مہتمم دار العلوم اسلامیہ عربیہ ماٹلی والا

اسماء حسنی کا معنی دقیق جاننا، مترادف نظر آنے والی صفات سے اس مذکور صفت کا معنوی فرق جاننا، آیت کا معنیٰ جاننا، ماقبل کی آیات کے سیاق و سباق کو جاننا بھی ضروری ہوتا ہے، پھر صفت اور آیت کے درمیان ربط قائم کر نا صرف تفسیر کی کتابوں سے معلوم نہیں ہوگا، بلکہ اس کے لئے لغات اور فروق معنویہ کا اہتمام کرنے والی کتابوں کا مطالعہ ضروری ہے۔
فواصل کے دو مقصد ہے۔
الف: لفظی حسن برقرار رکھنا، ب: معنوی طور پر سیاق سے مناسبت
پانچ سو سے زائد آیات اسماء حسنی پر ختم ہوتی ہیں، ان اسماء حسنی کا آیت کے ساتھ مضبوط ربط ہوتا ہے کہ اس اسم کے علاوہ کوئی دوسرا اسم وہاں مناسب نہیں ہوتا ہے چاہے وہ دوسری صفت اصل معنی میں اس صفت کے ساتھ اشتراک
رکھتی ہو۔ مثلاً صفت غفور کی جگہ صفت غفار کولا نا ممکن نہیں ہے ، چاہے گناہ چھپانے کے معنی میں دونوں دلالت کرتے ہیں۔
مجموعی طور پر ۷۳ اسماء حسنی ہیں ، جن میں ۲۷ اسماء حسنی مفردہ اور باقی مرکب اسماء حسنی ( آپسی مناسبت کے ساتھ) کا تذکرہ ہے، کتاب میں ان تمام اسماء حسنی کا معنی ، آیات سے ان کی مناسبت اور حکمتیں ذکر کرنے کی کوشش کی گئی ہے، کچھ آیات کے مضامین کی خواتم آیات سے ظاہری مناسبت نہ ہونے کی وجوہات ذکر کی گئی ہیں ، لیکن باطنی اعتبار سے (کسی مخفی اعتراض کے جواب یا لطیف معنی کی مناسبت کی ) حکمت کو واضح کیا گیا ہے، اسی طرح مرکب اسماء حسنی کے صرفی و بلاغتی معنی کی لطافت و فروق کو مستقل ذکر کیا گیا ہے۔
خواتم آیات کا احاطہ کرنے کی امکانی کوشش کی گئی ہے۔ الخ

   

Leave a Reply