Read Online
Download Link 1
Download Link 2
معارف القرآن
ترجمہ : عارف باللہ حضرت شاہ عبد القادر بن شاہ ولی اللہ دہلوی
تفسير: شيخ التفسیر و الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس کاندھلوی
موضح الفرقان معروف بہ تفسیر عثمانی
ترجمہ : شیخ الہند حضرت مولانا محمود حسن دیو بندی
تفسیر: شیخ الہند مولانا محمود حسن دیوبندی ، حضرت مولانا علامہ شبیر احمد عثمانی
اشاعت: محرم الحرام ۱۴۳۹ھ مطابق اکتوبر 2017 ء
ناشر: مکتبہ حبیبیہ رشیدیہ لاہور
چند خصوصیات
تفسیر معارف القرآن کو سہل الاستفادہ بنایا گیا ہے۔
حاشیہ میں تفسیر عثمانی کا اضافہ جس کی ترتیب یہ ہے کہ متن قرآنی کے تحت دو ترجمہ ہیں، پہلا ترجمہ حضرت شیخ الہند رح کا اور دوسرا حسب سابق شاہ عبد القادر صاحب رح کا۔ چونکہ تفسیر معارف القرآن طویل ہونے کے باعث آگے کئی صفحات پر پھیلی ہوئی ہے اس لیے حتی المقدور کوشش یہ کی ہے کہ ہر صفحہ پر جتنا متن قرآن آیا ہے اتنی ہی تفسیر عثمانی اس صفحہ پر مکمل کی جائے ۔ نیز دونوں تفاسیر میں فرق رکھنے کے لیے فونٹ کا الگ استعمال کیا گیا ہے، اور تفسیر عثمانی کا خط حاشیہ کی مناسبت سے قدرے باریک رکھا گیا ہے۔
دونوں ترجمے بین السطور رکھے ہیں۔
سابقہ اشاعتوں کو سامنے رکھتے ہوئے تصحیح کا خصوصی خیال رکھا گیا ہے
چیدہ چیدہ مقامات پر فارسی عنوانات کو اردو میں منتقل کیا گیا ہے۔
اکابر علماء مفسرین خمسہ ( حضرت شاہ عبد القادر، حضرت شیخ الہند، علامہ شبیر احمد عثمانی، مولانا ادریس کاندھلوی ، مولانا محمد مالک کاندھلوی رحہم اللہ) کے مختصر احوال شامل اشاعت ہیں۔
آٹھویں جلد کے آخر میں مضامین قرآن کے جامع اشاریہ کا اضافہ ہے جس سے قرآن پاک کے تمام مضامین ایک نگاہ میں آجاتے ہیں۔
جلد 1: پارہ ۱ تا ۳ – الفاتحۃ تا البقرۃ
جلد 2: پارہ ۴ تا ۷ – النساء تا الانعام
جلد 3: پارہ ۸ تا ۱۱ – الاعراف تا ھود
جلد 4: پارہ ۱۲ تا ۱۵ – یوسف تا الکہف
جلد 5: پارہ ۱۶ تا ۱۹ – مریم تا النمل
جلد 6: پارہ ۲۰ تا ۲۳ – القصص تا الصفت
جلد 7: پارہ ۲۴ تا ۲۷ – ص تا الحدید
جلد 8: پارہ ۲۸ تا ۳۰ – المجادلۃ تا الناس
فیس بکی دوست باخبر رہنے کے لئے ہمارا فیس بک پیج فالوو کرسکتے ہیں۔ شکریہ۔