Aslaf ki Shab Bedari By Maulana Muhammad Zakariya Iqbal اسلاف کی شب بیداری

   

Read Online

Aslaf ki Shab Bedari By Maulana Muhammad Zakariya Iqbal اسلاف کی شب بیداری

Download (2MB)

Link 1      Link 2

اسلاف کی شب بیداری اردو ترجمہ التهجد و قيام الليل
مؤلف: الامام الحافظ أبي بكر بن أبي الدنيا
ترجمہ و ترتیب: مولانا محمد زکریا اقبال استاذ جامعہ دار العلوم کراچی
صفحات: ۱۵۴
ناشر: بیت العلوم لاہور

اس کتاب کا موضوع اس کے نام سے ظاہر ہے۔ مختصر یوں کہا جا سکتا ہے کہ فغان سحر اور نالہ ہائے نیم شب کی اہمیت، افادیت ، فضیلت اور شاہانِ سلطنت نیم شب کے عجیب سبق آموز اور روح پرور واقعات و کیفیات صاحب کتاب نے جمع کر دیئے ہیں جنہیں مترجم نے کسی لفظی سحر کاری اور حرفوں کی صناعی کے بغیر باذوق قارئین کیلئے پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔
جب تک مسلمانوں میں راتوں کو رب سے مناجات کرنے والے اور ملت کے گناہوں پر ندامت کے آنسو بہانے والے موجود رہے امت کے وجود پر کسی کو کاری وار کرنے کی جرات نہ ہو سکی۔ لیکن جب سے امت نے آہ سحر گاہی سے منہ موڑا اس کا رشتہ خدا سے کمزور ہو گیا اور اس کے اجتماعی وجود پر کاری وار ہونے لگے۔
مسلمان خواہ عالم ہو یا طالب علم ادیب ہو یا صحافی ، مصنف ہو یا قلمکار، تاجر ہو یا ملازم ، مرد ہو یا عورت کسی شعبہ میں ہو یا کسی صنف سے تعلق رکھتا ہو، اس کے اندر ایمانی حرارت اور اس کے قلب میں سوز و گداز ، اس کے اقوال میں صدق و اخلاص ، اس کے لہجہ میں سچائی اور اس کے اعمال وافعال میں روحانیت ذکر خداوندی ، نالہ ہائے نیم شمی اور خلوتوں میں اپنے رب سے مناجات سے ہی پیدا ہوتی ہے۔
یہ ترجمہ اس جذبہ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے کہ اللہ عز وجل اس کمترین کو سب سے پہلے اور اس کتاب کے باسعادت قارئین کو خصوصاً اور تمام مسلمانوں کو عموما اس نعمت عظمی سے فیضیاب فرمائے ۔ آمین۔۔۔۔ مترجم

   

Leave a Reply