Ittehad e Ummat By Dr. Muhammad Asjad Qasmi اتحاد امت

 

Read Online

Ittehad e Ummat By Dr. Muhammad Asjad Qasmi اتحاد امت

Download (3MB)

Link 1      Link 2

اتحاد امت سورۃ الحجرات کی روشنی میں

تالیف: مولانا ڈاکٹر محمد اسجد قاسمی ندوی شیخ الحدیث و مہتمم جامعہ عربیہ امدادیہ مراد آبادی
طباعت: ۱۴۴۲ھ مطابق ۲۰۲۱ء

صفحات: ۳۲۳

یہ کتاب دراصل وحدت امت کے تناظر میں سورۃ الحجرات کے مطالعے پر مبنی ایک طالب علمانہ کاوش ہے، اس میں اخوت، مصالحت اور مساوات کے ساتھ بطور خاص سماجی وحدت کو نقصان پہنچانے والے چھ (۶) مہلک گناہوں ( تمسخر، طعنہ زنی، برے نام ولقب سے موسوم کرنے، بدگمانی تجس اور غیبت ) کا قدرے تفصیل سے ذکر ہے، مزید خصوصیت کے ساتھ غیبت کے موضوع کے بیشتر پہلوؤں کا احاطہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
واقعہ یہ ہے کہ موجودہ حالات میں امت کی وحدت و اجتماعیت کی اہمیت پہلے کے مقابلے میں بے حد بڑھ گئی ہے، دوسری طرف زمینی صورت حال یہ ہے کہ مسلم سماج میں باہمی اختلافات اور آویزشوں کا سلسلہ نا قابل بیان حد تک بڑھ گیا ہے اور ہر دن بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ تفرق وانتشار کی مہیب ظلمتوں میں وحدت و اجتماعیت کی ایک شمع ۔ مدھم ہی سہی۔ روشن کرنے اور اپنا فرض ادا کرنے کی ایک کوشش اس پیش کش کے ذریعہ راقم نے کی ہے، اللہ کرے کہ یہ شمع بہت سی شمعوں اور قندیلوں کی نوید ثابت ہو اور امت کو راہ وحدت پر لانے میں اس کا بھی کچھ حصہ ہو جائے۔۔۔۔ مؤلف

   

  فیس بکی دوست باخبر رہنے کے لئے ہمارا فیس بک پیج فالوو کرسکتے ہیں۔ شکریہ۔

آپ کی رائے یا تبصرہ