راولپنڈی - کراچی

امتِ مسلمہ کی زبوں حالی پر اہلِ علم و دانش بے چین و مضطرب دکھائی دیتے ہیں اور فکری آبیاری کے لیے عملاً کام کرنا چاہتے ہیں، لیکن شخصیت سازی کے اسلوب سے عدم واقفیت کی وجہ سے مؤثر دینی کام نہیں کر پاتے۔ عملی میدان میں پیش آمدہ مشکلات کے باعث انہیں ایک ایسے مربی کی تلاش ہوتی ہے جو عملی کام کے تقاضوں اور اسالیب سے آگاہ کرے اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مثبت دینی کام میں لگا دے۔

اسی ضرورت کے پیشِ نظر عملی کام کا تجربہ رکھنے والے علماء و فضلاء کے لیے یہ مختصر کورس مرتب کیا گیا ہے، تاکہ انہیں دورِ حاضر کے چیلنجز سے روشناس کرایا جائے اور مؤثر دینی خدمت کا طرز سکھایا جائے، تاکہ وہ اپنی ذات کو معاشرے کے لیے نافع و مؤثر بنا سکیں۔

رجسٹریشن و تفصیلات
albn.org/ulama

Ahle Dawat ke Liye ek Qeemti Soghat By Mufti Abdul Latif Qasmi اہل دعوت کے لیے ایک قیمتی سوغات

Ahle Dawat ke Liye ek Qeemti Soghat By Mufti Abdul Latif Qasmi اہل دعوت کے لیے ایک قیمتی سوغات از مفتی عبد اللطیف قاسمی

Read Online

Download (9MB)

Link 1       Link 2

اہل دعوت کے لیے ایک قیمتی سوغات معہ ضمیمہ لطیفہ جزاء الاعمال

دعوت کی محنت میں وقت لگانے والے ساتھیوں کے لیے ایک انمول تحفہ ہے، جس میں وقت لگانے کے دوران جن چیزوں کی ضرورت پیش آتی ہے، ان کو بالتفصیل ذکر کیا گیا ہے۔ طہارت ، نجاست، وضو، غسل اور نماز کے مسائل کے ساتھ ساتھ زندگی کے مختلف مواقع کی سنتوں کا ذکر کیا گیا ہے۔
حکیم الامت حضرت تھانوی کی کتاب ”جزاء الاعمال“ کو بھی ساتھیوں کے نفع کو سامنے رکھ کر شامل کتاب کر لیا گیا ہے۔

مؤلف : مفتی عبد اللطیف قاسمی صاحب جامعہ غیث الہدی بنگلور

صفحات: 313
اشاعت: ۱۴۴۷ / 2025

ناشر: کتب خانہ نعیمیہ دیوبند

اجمالی فہرست
سفر کی سنتیں ، آداب اور احکام – آداب المساجد
مشورے کی اہمیت،فضیلت اور طریقہ
کھانے کے آداب اور سنتیں۔ پینے کے آداب اور سنتیں
سونے کے آداب اور سنتیں
دینی اسفار سے واپسی پر اسلامی ہدایات
نماز تہجد اہمیت، فضیلت اور پڑھنے کا طریقہ
مسواک کی فضیلت اور اہمیت

Sponsored by

Sponsored by

Sponsored by

Sponsored by

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *