Tasheel ul Jalalain Urdu Sharh Jalalain By Maulana Ijaz Ahmad Azmi تسہیل الجلالین اردو شرح تفسیر جلالین

   

Read Online

Volume 1

Tasheel ul Jalalain Urdu Sharh Jalalain تسہیل الجلالین اردو شرح تفسیر جلالین

Download Link 1

Vol 1(10MB)

Download Link 2

Vol 1(10MB)

تسہيل الجلالین شرح اردو جلالین
مؤلف: حضرت مولانا اعجاز احمد صاحب اعظمی
اشاعت: مئی ۲۰۱۰ء
ناشر: مکتبہ ضیاء الكتب، خیر آباد پوپی

خصوصیات
تفسیر کا مع متن قرآنی ترجمہ
تفسیری عبارت کی توضیح و تشریح
تفسیر جلالین کی روشنی میں آیات کے مضامین کا مختصر بیان
ترجمہ اس طرح کیا گیا ہے کہ متن قرآن اور تفسیر کا ترجمہ مسلسل ایک عبارت ہو، اور دونوں کے درمیان امتیاز کے لئے متن قرآنی کے ترجمہ کو قوسین میں لکھا گیا ہے، یہ ترجمہ اس انداز سے کیا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص صرف قوسین کی عبارت پڑھے، تو وہ قرآن کریم کا مسلسل ترجمہ ہے، اور پوری عبارت پڑھے تو ترجمہ وتفسیر دونوں ہے۔
ترجمہ مکمل ہو جانے کے بعد “تشریحات” کے عنوان سے تفسیری الفاظ کی تشریح و توجیہ کی گئی ہے،  تشریحات کی تکمیل کے بعد زیر تفسیر آیات کے مضامین کو اجمالاً آسان عبارت میں لکھ دیا گیا ہے، تاکہ بیک نظر زیر تحریر آیات کا مضمون سامنے آجائے ۔ یہ حصہ وہ ہے جس سے عام اردو خواں بھی بطریق معتبر مستفید ہو سکتے ہیں۔
یہ تین کام تو اصل کتاب کی شرح سے متعلق ہیں، کہیں کہیں ضرورت محسوس ہوئی ہے تو مفسر کی تفسیر کے علاوہ دوسرے علماء کی تفسیر و تاویل سے بھی استفادہ کیا گیا ہے، ایسا بہت کم ہوا ہے۔ تاہم کہیں کہیں ہے، مرکز توجہ تفسیر جلالین ہی کو بنایا گیا ہے۔ غرض کہ یہ شرح مستقل تفسیر نہیں ہے، بلکہ تفسیر جلالین اس کی بنیاد ہے، اور اس کے محور پر یہ شرح گردش کرتی ہے۔
اس شرح میں زیادہ تر بلکہ تمامتر استفاده جلالین شریف کی عربی شرح الفتوحات الالهية سے کیا گیا ہے ، جو “جمل” کے نام سے معروف ہے، لیکن اس کے حوالہ اہتمام نہیں کیا گیا ہے۔ کہیں کسی خاص مصلحت کا تقاضا ہوا ہے تو حوالہ بھی دیدیا گیا ہے، لیکن عموماً حوالہ نہیں ہے۔ ہاں کسی اور کتاب سے استفادہ کیا گیا ہے، تو اس کا حوالہ دیدیا گیا ہے۔

جلد 1: البقرۃ تا النساء۔

   

Leave a Reply

This Post Has 3 Comments

  1. Asif Khan

    السلام علیکم تسہیل الجلاللین کے باقی جلد بھی اپلوڈ کریں۔ جزاکم اللہ

  2. Qudsia Bano

    Salam I need تفسیر of 30th para