کتاب میں عقائد، معاملات، معاشرت اور اخلاق سے متعلق مروجہ غلط باتوں کی نشاندہی کر کے ان کر تردید کی گئی ہے، بالخصوص اس دور میں معاشرتی تقریبات میں رائج بے ہودہ رسومات کا جس قدر احاطہ اس کتاب میں کیا گیا ہے وہ یکجا طور پر کسی اور کتاب میں نہیں ملتا۔ فاضل محقق نے ہر مسئلہ کو قرآن و حدیث کے نصوص سے مدلل فرما دیا، جو مسائل احادیث شریفہ کی روشنی میں لکھا ہے ان تمام مسائل کے نیچے حدیثوں کو صراحت کے ساتھ بحوالہ لکھ دیا ہے، اور جن مسائل کو فقہ کی روشنی میں تحریر فرمایا ہے ان کے حاشیہ میں فقہی جزئیات لکھ کر مدلل کر دیا ہے۔
Leave a Reply