Pashto Audio Dars e Bukhari By Shykh Hasan Jan پشتو آڈیو درس بخاری شریف
پشتو صوتی درس بخاری شریف کتاب کے ساتھ
از: شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد حسن جان
احادیث کی محدثانہ انداز میں بیان، فقیہ کے طرح تشریح، مجتہد کے انداز میں موجودہ زمانے پر تطبیق، مقلد کی طرح اکابر پر اعتماد، ماہر فنون کے طرز پر قواعد کا اجرا، شفیق استاد کے لہجے میں اہم مباحث کا اعادہ، والد کی طرح طلبہ کی قدم قدم پر رہنمائی اس درس کی خاصیات میں سے ہیں
تعارف: شیخ الحدیث مولانا محمد حسن جان (1938-2007) خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے ایک جید عالم دین، عظیم محدث اور سیاستدان تھے۔ وہ جامعہ امداد العلوم (درویش مسجد) پشاور اور دار العلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں شیخ الحدیث کے منصب پر فائز رہے، انہوں نے مذہب کی غلط تعبیرات کے خلاف کھل کر آواز اٹھائی۔
وہ ایک متبحر عالم دین، محقق استاد اور اعتدال پسند شخصیت کے مالک تھے، جن کا تدریسی انداز نہایت منفرد، سادہ اور گہرا تحقیقی تھا۔ وہ علمِ حدیث، اسماء الرجال، فقہ اور عصرِ حاضر کے مسائل پر یکساں گرفت رکھتے تھے اور مشکل ترین موضوعات کو بھی عاجزی اور وقار کے ساتھ طلبہ کے لیے آسان بنا دیتے تھے۔ ان کی سب سے بڑی خوبی ان کا مرنجاں مرنج اور نرم رویہ تھا، جس کی وجہ سے وہ طلبہ میں بے حد مقبول تھے؛ ساتھ ہی انہوں نے اپنے تدریسی سفر اور بیانات میں ہمیشہ انتہا پسندی کی کھل کر مخالفت کی اور امت کو اعتدال پسندی کا درس دیا۔
درج بالا درس بخاری سے ان کے علمی اور تحقیقی مزاج اور تمام علوم پر مضبوط گرفت کا انداز بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔ یقینا ایسے اساتذہ کا آج ملنا شاید ممکن نہیں۔
Related Books





Leave a Reply