Dawat e Fikr-o-Nazar By Maulana Noorullah Rasheedi دعوت فکر و نظر

Download (4MB)
دنیا بھر کے تمام مسلم و غیر مسلم کو دعوت فکر و نظر
کتاب میں اسلام کا متعدد حوالوں سے تعارف ہے۔ فاضل مصنف نے ایک طرف اسلام کے عقائد، اخلاقیات، معاملات، معاشرت اور اسلام کے معاشی و سیاسی نظام اور اُس کی فکری ساخت پر عمدہ بحث کی ہے اور زندگی کے مختلف نظام ہائے حیات کو لاکر ثابت کیا ہے کہ اسلام ایک جامع فکر اور جامع عمل بھی ہے۔ دوسری طرف آج کے دور میں جو جدید ذہن کے شبہات اور مغربی تہذیب کی برتری سے پیدا ہونے والا احساس کمتری کے نتیجہ میں جو سوالات اور شبہات ذہن میں پیدا ہوتے ہیں ان کا بہترین جواب پیش کیا ہے۔ اسی طرح آج کے دور میں جہاد اور دہشت گردی کو جو ایک دوسرے کا مترادف سمجھ لیا گیا ہے، فاضل محترم نے اُن کا اچھے اور عمدہ دلائل سے تجزیہ کر کے بتایا ہے کہ دہشت گردی انسانیت کی دشمن ہے اور جہاد مظلوم کا سہارا ہے۔ پھر کتاب میں جا بجا اُسوہ پیغمبر ﷺ سے استدلال کیا گیا ہے۔ قرآن کے ساتھ ساتھ صحابہ کرام ، اولیائے کرام خصوصاً فقہائے کرام کی آراء سے استدلال کر کے بتایا ہے کہ ہماری فقہ میں بھی انسانیت کے لیے خیر کے کتنے پہلو ہیں۔
مؤلف: مولانا نور اللہ رشیدی صاحب ڈائریکٹر النور ریفارمنگ سنٹر، اسلام آباد
ناشر: النور ریفارمنگ سنٹر، اسلام آباد
منتخب موضوع
Related Books





Leave a Reply