Ahkam e Itikaf Fazail o Masail By Mufti Muhammad Taqi Usmani احکام اعتکاف فضائل و مسائل

   

Read Online

Ahkam e Itikaf Fazail o Masail By Mufti Muhammad Taqi Usmani احکام اعتکاف فضائل و مسائل

Download (3MB)

Link 1      Link 2

احکام اعتکاف فضائل و مسائل
مصنف: مفتی محمد تقی عثمانی دامت برکاتہم
تحقیق و تخریج: مفتی احمد الله نثار قاسمی
تعداد صفحات: ۱۱۱
ناشر: مکتبه فیصل دیو بند

اعتکاف ایک اسلامی عمل اور مسنون عبادت ہے، بالخصوص رمضان المبارک کے عشرہ اخیر میں دس دن کے لئے اعتکاف کرنے کی بڑی فضیلت آئی ہے، اس کی فضیلت و اہمیت کو سمجھنے کے لئے یہی کافی ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے مدینہ منورہ تشریف آوری کے بعد کبھی اس عمل کو ترک نہیں فرمایا کسی وجہ سے ایک مرتبہ ترک کر دیا تھا تو اگلے سال اسکی تلافی فرمائی۔
آپ کے اس اہتمام کی وجہ سے مسلمانوں نے ہر دور اور ہر علاقے میں اس مبارک عمل کو جاری رکھا ، آج بھی رمضان المبارک میں سارے عالم میں اس کا اہتمام کیا جاتا ہے، حرمین شریفین کی مساجد سے لے کر محلوں ، بستیوں، قریوں، دیہاتوں کی مسجدوں میں تک کوئی نہ کوئی مختلف نظر آتا ہے۔ والحمد للہ علی تلک
جو عمل جتنا اہم ہوتا ہے اس کے احکام بھی اتنے ہی نازک ہوتے ہیں، دیکھا یہ جارہا ہے کہ اعتکاف کے فضائل معروف ہونے کی بناء بہت سے بندے اس عمل کو کر رہے ہیں، مگر مسائل سے ناواقف ہونے کی وجہ سے اس کے حقوق ادا نہیں کر پارہے ہی ، بسا اوقات ان کا اعتکاف فاسد ہو جاتا ہے مگر انہیں پتہ بھی نہیں چلتا، اس لئے عام فہم انداز میں مسائل اعتکاف مرتب کرنا اور ضرورت مندوں تک پہونچانا بہت ضروری ہے، علماء نے ہمیشہ یہ خدمت انجام دی ہے۔
یہ رسالہ حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی حفظ اللہ کا مرتب کردہ ہے جس کے معتبر ومستند ہونے کے لئے ان ہی کا نام کافی ہے؛ تاہم اس رسالے کی تسہیل اور تخریج وتحقیق کا کام ضروری حواشی کے ساتھ عزیزم مفتی احمد اللہ شار قاسمی سلمہ نے اپنے ذمے لیا اور بہت سلیقہ اور ذمہ داری سے انجام دیا۔
حق تعالی ان کی اس خدمت کو شرف قبول عطا فرمائے اور امت کے حق میں نافع بنائے ۔ آمین
وصلى الله على النبي الكريم
حضرت مولانا) محمد عبد القوی غفرلہ)

   

Leave a Reply