امتِ مسلمہ کی زبوں حالی پر اہلِ علم و دانش بے چین و مضطرب دکھائی دیتے ہیں اور فکری آبیاری کے لیے عملاً کام کرنا چاہتے ہیں، لیکن شخصیت سازی کے اسلوب سے عدم واقفیت کی وجہ سے مؤثر دینی کام نہیں کر پاتے۔ عملی میدان میں پیش آمدہ مشکلات کے باعث انہیں ایک ایسے مربی کی تلاش ہوتی ہے جو عملی کام کے تقاضوں اور اسالیب سے آگاہ کرے اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مثبت دینی کام میں لگا دے۔

اسی ضرورت کے پیشِ نظر عملی کام کا تجربہ رکھنے والے علماء و فضلاء کے لیے یہ مختصر کورس مرتب کیا گیا ہے، تاکہ انہیں دورِ حاضر کے چیلنجز سے روشناس کرایا جائے اور مؤثر دینی خدمت کا طرز سکھایا جائے، تاکہ وہ اپنی ذات کو معاشرے کے لیے نافع و مؤثر بنا سکیں۔

رجسٹریشن و تفصیلات
albn.org/ulama

Al Muhannad Alal Mufannad Arabic / Urdu / English / Farsi By Maulana Khalil Ahmad Saharanpuri المہند علی المفند اردو/عربی/انگریزی/فارسی

Al Muhannad Alal Mufannad Arabic / Urdu / English / Farsi By Maulana Khalil Ahmad Saharanpuri المھند علی المفند اردو/عربی/انگریزی/فارسی

Read Online

Urdu Arabic Version 1

Urdu Arabic Version 2

English      Farsi

 

Download Link 1

Urdu-Arabic Version 1(2MB)

Urdu-Arabic Version 2(2MB)

English(1MB)     Farsi(27MB)

Download Link 2

Urdu-Arabic Version 1(2MB)

Urdu-Arabic Version 2(2MB)

English(1MB)     Farsi(27MB)

المهند على المفند
عقائد علماء اہل سنت دیوبند اردو / عربی / انگلش / فارسی
تالیف: فخر المحدثين حضرت مولانا خلیل احمد سہارنپوری قدس سرہ

زیر نظر رسالہ جس میں علماء اہل سنت والجماعت کے عقائد قرآن مجید اور احادیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں درج کئے گئے ہیں، دراصل یہ ایک جوابی رسالہ ہے جو شیخ المحد ثین ، زبدة العلماء، قدوة الصلحاء حضرت مولانا خلیل احمد صاحب محدث سہارنپوری رحمۃ اللہ علیہ نے تحریر فرمایا کیونکہ برصغیر پاک و ہند کے بعض رجعت پسند اور متعصب لوگوں نے علماء اہل السنۃ والجماعت کے خلاف پروپیگنڈہ کی جب مہم شروع کی تو برصغیر پاک و ہند میں انگریزی اقتدار کے مخالف اور اس غاصبانہ اقتدار کے خاتمہ کیلئے جدو جہد کرنے والوں کو ہی سب سے پہلے نشانہ بنایا اور اس جماعت حقہ کے اکابر کی کتب میں عبارات کو قطع و برید کر کے علماء حرمین کی خدمت میں پیش کرنے اور ان سے ان اہل حق کے خلاف فتوی حاصل کرنے کی کوشش کی۔ مگر حقیقت پسند اور متلاشیان حق خدام الحرمین نے برصغیر کے ان علماء سے اس سلسلہ میں جب استفسار کیا تو حقائق کو طشت از بام کرنے کیلئے حضرت اقدس محدث سہارنپوری نے قرآن وسنت اور آثار صحابہ کی روشنی میں حق کی ترجمانی کرتے ہوئے یہ رسالہ تحریر کیا اور پھر اس جماعت حقہ کے تمام اکابر نے اس کی تائید فرمائی ۔

Sponsored by

Sponsored by

Sponsored by

Sponsored by

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *