Asan Sharh e Aqaid By Mufti Zaid Bin Abdur Rahman Palanpuri آسان شرح عقائد

   

Read Online

Asan Sharh e Aqaid By Mufti Zaid Bin Abdur Rahman Palanpuri آسان شرح عقائد

Download (6MB)

Link 1      Link 2

آسان شرح عقائد
تالیف: مفتی زید بن عبدالرحمان پالن پوری استاذ حدیث و تفسیر جامعہ نور الاسلام ( موٹی دمن)
صفحات: ۱۲۲
ناشر: مکتبۃ الاتحاد دیوبند

پیش لفظ
آج سے تقریباً بیس سال پہلے بندے نے حضرت مفتی سعید احمد صاحب پالنپوری رحمۃ اللہ علیہ سے عرض کیا تھا کہ : ایک ایسے رسالے کی ضرورت ہے جس میں شرح عقائد میں استعمال کردہ مصطلحات کو مختصر سمجھایا گیا ہو اور طلبہ شرح عقائد سے پہلے اس رسالہ کو کسی استاذ کے پاس پڑھ لیں جس سے شرح عقائد کو سمجھنا آسان ہو جائے ۔ اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطا فرمائے حضرت مفتی زید صاحب فلاحی ( استاذ حدیث و تفسیر جامعہ دمن ) کو کہ آپ نے طلبائے علوم دینیہ کی اس اہم ضرورت کا احسان فرمایا اور اس مختصر رسالہ کو تحریر فرما کر طلباء پر احسان عظیم فرمایا ۔ وجزاكم الله احسن الجزا اور یوں بندے کا وہ خواب بھی شرمندہ تعبیر ہو گیا۔
چونکہ اس عنوان پر کوئی مختصر رسالہ بہ زبان اردو اس وقت میری نظر میں نہیں ہے یہ رسالہ مختصر بھی اور کسی حد تک جامع بھی ہے لہذا امید ہیں کہ شوقین اساتذہ طلباء کو اس طرف متوجہ فرمائیں گے اور طلبہ عزیز اس کی قدر کر کے اس سے خوب مستفید ہوں گے۔ (و ما ذلک علی الله بعزیز )
شیخ الحدیث مولانا ابو القاسم محمد الیاس بن عبد الله ہمت نگری

   

Leave a Reply