Fuzala e Deoband ki Fiqhi Khidmaat By Maulana Aftab Ghazi, Maulana Abdul Haseeb فضلاء دیوبند کی فقہی خدمات

   

Read Online

Fuzala e Deoband ki Fiqhi Khidmaat By Maulana Aftab Ghazi, Maulana Abdul Haseeb فضلاء دیوبند کی فقہی خدمات

Download (5MB)

Link 1      Link 2

فضلاء دیوبند کی فقہی خدمات ایک مختصر جائزہ
ترتیب: مولانا آفتاب غازی قاسمی / مولانا عبد الحسیب قاسمی
زیر نگرانی: مولانا خالد سیف اللہ رحمانی
صفحات: ۴۳۹
اشاعت: ۱۴۳۲ / 2011
ناشر: کتب خانہ نعیمیہ دیوبند

کتاب میں فقہ اسلامی کے تعارف، فضلاء دیوبند کی تالیفات و مجموعہ ہائے فتاوی، فضلاء دیوبند کے قائم کردہ فقہی ادارے اور گذشتہ اور موجودہ فقہی شخصیتوں کے حالات و خدمات پر اختصار و جامعیت کے ساتھ روشنی ڈالی گئی ہے، نیز مقدمہ میں دیوبند کے فقہی منہج فکر کو بھی واضح کیا گیا ہے۔

زیر نظر مقالہ کو نو ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلے باب میں دارالعلوم دیو بند اور اس کے قیام کے مقصد کو واضح کیا گیا ہے، دوسرے باب میں فقہ اسلامی کا مختصر تعارف کرایا گیا ہے، تیسرے باب میں تدوین فقہ، اصول فقہ اور قواعد فقہیہ پر فضلاء دیوبند کی تالیفات کا تعارف ہے، چوتھے باب میں عام مسائل فقہیہ پر فضلاء دیوبند کی تالیفات کا ذکر ہے، پانچویں باب میں فضلاء دیوبند کے مطبوعہ فتاوے کا ذکر ہے، چھٹے باب میں ان مقالات کے و تالیفات کا ذکر ہے ، جو نوجوان فضلاء دار العلوم نے المعہد العالی الاسلامی حیدر آباد – زمانہ قیام میں ترتیب دی ہیں ، ساتویں باب میں چند ایسے فقہی اداروں کا تعارف کرایا گیا ہے ، جنھیں دار العلوم کے کسی فاضل نے قائم کیا ہے، یا وہاں نمایاں طور پر خدمت انجام دی ہے ، آٹھویں باب میں دارالعلوم سے فارغ چند گذشتہ شخصیتوں کے حالات و خدمات پر روشنی ڈالی گئی ہے اور نویں باب میں چند موجودہ شخصیتوں کا ذکر کیا گیا ہے، جس سے یہ اندازہ لگانا آسان ہو جاتا ہے کہ یہ فضلاء کسی طرح اپنے اکابر کی مثال کو باقی رکھے ہوئے ہیں اور فقہ و فتاوی کی خدمت کا یہ سلسلہ کس طرح اب بھی جواں اور تازہ دم ہے۔۔۔۔

   

Leave a Reply

This Post Has 0 Comments

  1. Mufti jafar qureshi

    Jazak Allahu khayra Allah Tala e daare ko Mehfooz Rakhe Majid trarakyatSe nawaze tamaam hai khidmat karne Walo Ko is website par mehnat karne Walo Ko Allah Tala jannatul Firdaus men jaga ata farmaye ???