Guftago ke Usool By Mufti Muhammad Junaid Qasmi گفتگو کے اصول

 

Read Online

Guftago ke Usool By Mufti Muhammad Junaid Qasmi گفتگو کے اصول

Download (2MB)

Link 1      Link 2

ملحدین، متشککین و معترضینِ اسلام سے گفتگو کے اصول

مرتب: مفتی محمد جنید قاسمی
صفحات: ۱۱۱
اشاعت: صفر ۱۴۴۵ ھ – اگست ۲۰۲۳ء
ناشر: دار الکتاب دیوبند

اسلام اور اس کی کلیات و جزئیات کے خلاف اُٹھائے جانے والے بے ہودہ اعترضات و شبہات کا بڑے پیمانے پر ”پرچار و پرسار“ کیا جا رہا ہے، میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے یہ اسلام مخالف، اعتراضات و شبہات گھر گھر پہنچ چکے ہیں، مسلمانوں کو وجود باری ، صفات الہی ، نبوت و رسالت، حجیت حدیث و سنت جیسے ثابت شدہ حقائق کے تعلق سے شکوک و شبہات میں مبتلا کیا جا رہا ہے، ہزاروں کتابیں ایسی لکھی جاچکی ہیں، جن میں رسالت مآب ﷺ کی کردار کشی کی گئی، قرآن و سنت سے خود ساختہ مفاہیم اخذ کیے گیے اور اسلام کی واضح و صاف و شفاف اور رحیمانہ تعلیمات حقہ کو مسح کرکے دنیا کے سامنے اس طرح رکھا جا رہا ہے کہ ایک بڑا طبقہ مسلمانوں اور غیر مسلموں میں ایسا پیدا ہوگیا ہے، جو ان فریب کاریوں اور دجل سنجیوں سے اثر لے کر اسلام اور مسلمانوں سے متنفر ہو گیا ہے، ایکس مسلم  یعنی سابقہ مسلمانوں اور مرتدین کا گروہ وجود میں آگیا ہے، جنہیں فسطائی طاقتوں کا تحفظ حاصل ہے اور وہ قانون اور آئین ہند کی پرواہ نہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر علی الاعلان مسلمانوں کے بزرگوں کی شان میں گستاخیاں کرتے ہیں اور اسلام پر طرح طرح کے باطل دعاوی و اعتراضات کرتے ہیں، اسلام کے خلاف اس نظریاتی اور متعصبانہ مہم کے دامِ تزویر سے متاثر ہونے والے سادہ لوح افراد کا دائرہ وسیع تر ہوتا جا رہا ہے ، اس نازک صورت حال میں ضروری ہے کہ اہل علم آگے آئیں اور اسلام پر مسلمانوں کا اعتماد بحال کریں اور ظاہر ہے کہ فکری میدان میں مدافعین اسلام کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے مخالفین کے نظریات و عقائد اور طریقہ استدلال سے واقفیت حاصل کریں۔
اس کتاب میں راقم الحروف نے ایسے اصول ذکر کر دیے ہیں، جن کو سامنے رکھ کر ایک عام قاری بھی ملحدین و معترضین کے اسلام مخالف شبہات و استدلالات میں پوشیدہ بنیادی خامیوں و غلطیوں کی گرفت کر سکے گا۔
کتاب کو چند ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے ، باپ اوّل میں بالاختصار ان نظریات و افکار کو ذکر کر دیا گیا ہے، جن کے حاملین اسلام کے خلاف اعتراضات پیش کرتے ہیں، باب دوم میں صاحبان ادیانہ باطلہ سے گفتگو کے اصول ذکر کیے گیے ہیں، یہ اصول مرحلہ وار ذکر کیے گیے ہیں اور ایک کا سمجھنا دوسرے پر موقوف ہے کہ تمام اصولوں کے درمیان ایک ربط ہے ، اصولوں کو سمجھانے کے لیے مختلف مثالوں کو لکھا گیا ہے، تیسرے باب میں شبہات جدیدہ میں نمایاں استدلالی غلطیوں کی نشان دہی کی گئی ہے اور چوتھے باب میں ان حربوں اور مغالطوں کو بیان کیا گیا ہے ، جو اکثر و بیشتر ملحدین، دوران گفتگو استعمال کرتے ہیں۔۔۔۔ مرتب

   

  فیس بکی دوست باخبر رہنے کے لئے ہمارا فیس بک پیج فالوو کرسکتے ہیں۔ شکریہ۔


Discover more from Best Urdu Books

Subscribe to get the latest posts to your email.

آپ کی رائے یا تبصرہ

This Post Has One Comment

  1. shamsuzzaman

    اس کتاب کی شدید ضرورت تھی۔ جزاك الله