Read Online
Download Link 1
Download Link 2
حج مبرور
مصنف: مولانا ڈاکٹر محمد نجیب سنبھلی قاسمی
حج وعمرہ کے موضوع پر بے شمار کتابیں لکھی گئی ہیں مگر زمانے کی تیزی سے تبدیلی، حجاج کرام کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ، نیز مقامات مقدسہ میں مسلسل ترمیمات نے بے شمار نئے مسائل پیدا کر دئے ہیں۔ جنکا حل پیش کرنے کے لئے دور حاضر کے علماء کرام نے اچھی خاصی تعداد میں کتابیں تحریر فرمائی ہیں، لیکن موضوع کی اہمیت کی بنیاد پر پھر بھی ضرورت باقی ہے۔ چنانچہ یہ کتاب اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ اس پوری کتاب کو نہایت سادہ اور عام فہم زبان میں مرتب کیا گیا ہے تاکہ ایک معمولی پڑھا لکھا شخص بھی آسانی سے استفادہ کرکے حج کے اہم فریضہ کو صحیح طور پر ادا کر سکے۔
اس کتاب میں سب سے پہلے حجاج کرام سے سفر حج شروع کرنے سے قبل ۱۶ امور کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پھر حج کی فرضیت، اہمیت اور حج وعمرہ کے فضائل پر قدرے تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے، اگر چہ احادیث کے صرف ترجمہ پر اکتفا کیا گیا ہے۔
حج و عمرہ سے متعلق تمام ضروری مسائل فقہ حنفی کے مطابق نہایت جامع انداز میں ایک خاص ترتیب و تنسیق کے ساتھ ذکر کئے گئے ہیں۔ کیونکہ طواف اور سعی کے ہر چکر کے لئے کوئی مخصوص دعا ضروری نہیں ہے۔ اسلئے طواف اور سعی کے ہر چکر کی الگ الگ دعائیں نہ لکھ کر صرف قرآن وحدیث کی مختصر اور جامع دعائیں مع ترجمہ تحریر کی ہیں، جنکو ہر شخص آسانی سے یاد کر کے طواف اور سعی کے دوران سمجھ کر دھیان اور توجہ کے ساتھ پڑھ سکتا ہے۔
حج و عمرہ سے متعلق خواتین کے خصوصی مسائل ایک مستقل باب میں تفصیل سے تحریر کئے گئے ہیں تا کہ خواتین اپنے مخصوص مسائل سے پوری طرح باخبر رہ کر حج کی ادائیگی کر سکیں۔
مدینہ منورہ کے فضائل اسی طرح زیارت مسجد نبوی اور وہاں پہونچکر درود وسلام پڑھنے کی فضیلتیں احادیث صحیحہ کی روشنی میں ذکر کی ہیں۔ نیز مدینہ طیبہ کی زیارت سے متعلق تمام ضروری امور کا بیان الگ الگ ابواب میں کیا ہے۔
مناسک حج کو ذہن نشین کرانے کے لئے مسجد حرام اور مقامات مقدسہ کی تصاویر اور نقشے بھی شامل کئے ہیں ۔ کتاب کے آخر میں کعبہ، غلاف کعبہ اور مسجد نبوی کی مختصر تاریخ ، نیز روزمرہ استعمال کے عربی الفاظ اور ان کے معانی بھی تحریر کر دئے ہیں۔
فیس بکی دوست باخبر رہنے کے لئے ہمارا فیس بک پیج فالوو کرسکتے ہیں۔ شکریہ۔
Mashallah
Assalamu alaikum
Jazakallah khairan kaseera. The new app would be a boon to zaireen …kindly provide me complete information about this app., as I will be performing Haj InshaAllah this season.
Bilal Ahmad
bas2410@gmail. com
may I know the ne of apps which is released yesterday in Riyad.
please provide me the name of the apps so that I can download the same and can use during the hajj and umrah and also could inform our muslim brothers.
jazakumullah
Atif
9910025980
https://www.facebook.com/mnajeebqasmi?fref=nf