راولپنڈی - کراچی

امتِ مسلمہ کی زبوں حالی پر اہلِ علم و دانش بے چین و مضطرب دکھائی دیتے ہیں اور فکری آبیاری کے لیے عملاً کام کرنا چاہتے ہیں، لیکن شخصیت سازی کے اسلوب سے عدم واقفیت کی وجہ سے مؤثر دینی کام نہیں کر پاتے۔ عملی میدان میں پیش آمدہ مشکلات کے باعث انہیں ایک ایسے مربی کی تلاش ہوتی ہے جو عملی کام کے تقاضوں اور اسالیب سے آگاہ کرے اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مثبت دینی کام میں لگا دے۔

اسی ضرورت کے پیشِ نظر عملی کام کا تجربہ رکھنے والے علماء و فضلاء کے لیے یہ مختصر کورس مرتب کیا گیا ہے، تاکہ انہیں دورِ حاضر کے چیلنجز سے روشناس کرایا جائے اور مؤثر دینی خدمت کا طرز سکھایا جائے، تاکہ وہ اپنی ذات کو معاشرے کے لیے نافع و مؤثر بنا سکیں۔

رجسٹریشن و تفصیلات
albn.org/ulama

Hurmat e Musaharat By Mufti Abubakr Jabir Qasmi حرمت مصاہرت

Read Online

Hurmat e Musaharat By Mufti Abubakr Jabir Qasmi حرمت مصاہرت

Download (1MB)

Link 1      Link 2

حرمت مصاہرت احکام اور احتیاطی تدابیر
مؤلف : مفتی ابوبکر جابر قاسمی
تحقیق و تخریج: مفتی محمد منیر قاسمی ، رفیق تصنیف دار الدعوة والارشاد، یوسف گوڑہ، حیدر آباد
طباعت: 1440 ھ مطابق 2019ء
صفحات: ۱۱۳
ناشر: اداره دار الدعوة والارشاد، یوسف گوڑہ، حیدر آباد

حرمت مصاہرت کے موضوع پر حضرت الاستاذ ، شیخ الحدیث ، حضرت مولانا سعید احمد صاحب پالنپوری رح کا ۱۸۰ صفحات پر مشتمل نہایت مدلل اور علمی رسالہ موجود ہے، ہمیشہ اس سے استفادہ کیا جاتا رہا، دیگر علماء کرام کی آراء فقہی اجتماع کے فیصلے، حرمت مصاہرت کے مسائل کو عام فہم انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ایسا محسوس ہوا کہ مفتی محمد رضوان صاحب راولپنڈی کی بعض اہم اکابر سے مکاتبت اور جمعیۃ علماء ہند ، ادارة المباحث الفقھیۃ کے چودہویں فقہی اجتماع کے مقالات و تجاویز سامنے نہ ہوں تو ایک مفتی کے لیے فیصلہ کرنا دشوار ہوگا، کبھی بے جا مسلکی تشدد اور کبھی نا مناسب توسع اپنایا جاسکتا ہے۔
ملکی قوانین کی ناموافقت ، مسلم معاشرہ کی بے دینی، بڑھتی ہوئی بے حیائی، دوسرے نکاح کی دشواری، گھروں کی تباہی ؛ یہ وہ اسباب ہیں جس سے صرف نظر نہیں کیا جاسکتا ہے۔
کتابچہ میں مختلف علاقوں اور نوعیتوں کو سامنے رکھ کر زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر نیز کچھ جدید مسائل بھی شامل ہیں ، رب کریم قبول فرما کر ذخیره آخرت بنا۔ آمین بجاہ سید المرسلین۔۔۔ مؤلف

Sponsored by

Sponsored by

Sponsored by

Sponsored by

2 Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  1. حرمت مصاهرت ـ مصنف:مفتي ابوبكرجابري قاسمي، اس كتاب كي لنك كام نهيں كررهي. ذرا تعاون ضروري هے.