یہ معاشیات کے متعلق پانچ محاضرات کا مجموعہ ہے جس میں اختصار کے ساتھ علم معاشیات اور اس کے مبادی اصولوں کے بیان کے ساتھ اسلامی معاشیات کا تعارف کرایا گیا ہے، اس کی تاریخ بیان کی گئی ہے، اور اس سلسلہ میں اسلامی مفکرین کی خدمات پر روشنی ڈالی ہے، نیز جدید معاشی نظاموں کے پس منظر میں اسلام کے اقتصادی اصولوں کو واضح کیا گیا ہے۔ ہندوستان میں مسلمانوں کے اقتصادی حالات کا تجزیہ کیا گیا ہے، مسلم اقلیتی ممالک میں اسلامی بینک کاری کی کوششیں اور اس راہ میں حائل دشواریوں کا تجزیہ کیا گیا ہے، دار الحرب میں سود کے فقہی حکم پر بحث کی گئی ہے اور اہل علم کے نقاط نظر کا تجزیہ کیا گیا ہے۔
Leave a Reply