Download (17MB)
حضرت امام ابو حنیفہ کی سیاسی زندگی
مؤلف: علامہ سید مناظر احسن گیلانی
صفحات: ۶۱۶
ناشر: مکتبہ الحق ممبئی
حضرت امام اعظم ابو حنیفہ عالم اسلام کے ہر دل عزیز قابل فخر پیشوا اور قانون و دستور اسلامی کے سب سے بڑے ماہر تھے۔ قابل افسوس ہے کہ اس عظیم المرتبت امام کے حالات سے ہم ناواقف رہیں۔ خدا جزائے خیر دے علامہ شبلی نعمانی کو کہ انھوں نے اپنی کتاب کے ذریعہ بڑی حد تک اس کمی کو پورا کیا اور ان کی عظیم المرتبت شخصیت سے دنیائے اردو کو واقف کرایا ۔ اب ہم سب شکر گزار ہیں فاضل محترم علامہ مناظر احسن گیلانی کے کہ انھوں نے ۲۵ سالہ محنت سے حضرت امام اعظم کی سیاسی زندگی سے ہمیں روشناس کرایا۔ حضرت امام ابو حنیفہ صرف سب سے بڑے فقیہ نہ تھے بلکہ وہ ایک بلند مرتبہ سیاسی رہنما بھی تھے۔ اور ان کی یہ حیثیت صرف اس کتاب کے ذریعہ معلوم ہو سکے گی۔ فاضل مصنف نے ضمناً اس وقت کی سیاست اور اجتماعی زندگی پر بھی سیر حاصل بحث کی ہے۔ کہ آخراموی ، اور اولین عباسی دور میں جماعتی زندگی کیا تھی۔ مسند نشینانِ علم و ادب اور جرات آزمایان میدان قتال سے لے کر معمولی شہری زندگی تک کے حالات بڑی خوبی اور تفصیل کے ساتھ اس میں ملیں گے۔ عدالتی کارروائیاں ، انصاف رسانی ، اور مختلف سیاسی گروہوں کی جدو جہد کا ایک مکمل نقشہ اس میں نظر آتا ہے۔ اسلامی دستور حکومت، عامۃ السلمین کے حقوق، انتخاب کا حق ، اصول، آزادی کا نصب العین، جابر اور سخت گیر کے مقابلہ میں حق و صداقت کی صف آرائی، استقلال، صبر اور رضا کے وہ گراں بہا نمونے دکھائی دیں گے جن پر عالم انسانیت قیامت تک فخر کرتی رہے گی۔
mashaallah
Assalamu alaikum can I get Muhammad asif sherza book in Urdu Islamic deenar
on PDF