اسلامی قانون خرید و فروخت اردو ترجمہ صیغہ مقترحۃ لقانون البیع الاسلامی
یہ کتاب مفتی محمد تقی عثمانی کی معروف عربی تصنیف فقہ البیوع کے آخری حصے اور خلاصہ صيغة مقترحة لقانون البيع الإسلامي کا اردو ترجمہ ہے۔ جس میں خرید و فروخت (بیع و شراء) کے تمام بنیادی اصولوں اور احکام کو جدید قانونی دفعات کی شکل میں مرتب کیا گیا ہے تاکہ اسلامی عدالتوں اور قانون ساز اداروں کے لیے ایک جامع مسودہ فراہم کیا جا سکے۔ فقہ المعاملات کا مطالعہ کرنے والے طلبہ، مفتیانِ کرام، تاجر حضرات اور قانون کے ماہرین کے لیے یہ کتاب ایک فوری حوالہ کی حیثیت رکھتی ہے کیونکہ اس میں طویل فقہی بحثوں کا نچوڑ دفعات کی صورت میں جمع کر دیا گیا ہے۔
Leave a Reply